حاصل کُن ہے یہ جہانِ خراب
یہ ہی ممکن تھا اتنی عجلت میں
پھر بنایا خدا نے آدم کو
اپنی صورت پہ ایسی صورت میں
اور پھر آدمی نے غور کیا
چھپکلی کی لطیف صنعت میں
اے خدا جو کہیں نہیں موجود
کیا لکھا ہے ہماری قسمت میں
(جون ایلیا)
سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے یہ شعر کبھی سمجھ نہیں آیا۔۔۔ البتہ ابھی گوگل پر تلاش کیا تو ایک فورم پر "سرور عالم راز سرور" صاحب کا ایک مراسلہ ملا جس کا لبِ لباب یہ ہے کہ
چھپکلی پر حملہ کیا جائے تو وہ اپنی دم الگ کردیتی ہے ۔۔۔۔غالباً شاعر کی مراد اسی صنعت سے ہے
آگے چلتے ہیں۔ اس دھاگے میں وہ الفاظ دیئے جائیں جو آسان ہوں اور عام فہم ہوں تا کہ دھاگہ چلتا رہے نہ کہ دوسرے اراکین کو مشکل میں ڈالا جائے۔
----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------