دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا شعر ہے، لیکن اگلا لفظ بھی تو دینا تھا ناں۔ میں خود ہی ایک لفظ چن کر شعر لکھ دیتا ہوں۔
-------------------------------------------------------------------------------------

کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
ہائے اس زود پسیماں کا پشیماں ہونا
(چچا)


اگلا لفظ "جفا"
 

شمشاد

لائبریرین
ایسی صورت میں دیئے گئے شعر سے کسی بھی لفظ کا انتخاب کر کے شعر دے دیں۔

اگلا لفظ "خار"
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے اگلا لفظ نہیں دیا، تو میں نے لفظ "محفل" چُن کر اس پر شعر دے رہا ہوں۔
-------------------------------------------------------------------------

اب کے کچھ ایسی سجی محفلِ یاراں جانا
سر بہ زانوں ہے کوئی سربہ گریباں جاناں
(فراز)
 

مہ جبین

محفلین
لفظ گریباں پر شعر دے رہی ہوں
یک الف بیش نہیں ، صیقل آئینہ ہنوز۔۔۔۔۔۔!
چاک کرتا ہوں میں ، جب سے کہ گریباں سمجھا
غالب
 

شمشاد

لائبریرین
تواتر سے ایسا ہو رہا ہے کہ اگلا لفظ کوئی نہیں دے رہا۔ لفظ چاک سے شعر دے رہا ہوں۔
-----------------------------------------------------------------------

رکا تھا وقت کا ناقوس بھی تحیر سے
برید چاک سے مٹی کا بسم ایسا تھا
منصور آفاق

اگلا لفظ مٹی
 

عمر سیف

محفلین
تمھاری راہ میں مٹی کے گھر نہیں آتے
اسی لیے تو تمھیں ہم نظر نہیں آتے
محبتوں کے دنوں کی یہی خرابی ہے
پہ روٹھ جائیں تو پھر لوٹ کر نہیں آتے ۔۔

اگلا حرف ” راہ” ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کھوگیا تیری چاہ میں ، مٹ گیا تیری راہ میں
پھر بھی ہوئی نہ قدر کچھ دل کی تری نگاہ میں
(شباب بدایونی)


نگاہ
 

شمشاد

لائبریرین
لیتا نہیں مرے دلِ آوارہ کی خبر​
اب تک وہ جانتا ہے کہ میرے ہی پاس ہے​
(چچا)​
خبر​
 

عمر سیف

محفلین
خرد کے پاس خبر کے سوا کچھ اور نہیں
ترا علاج نظر کے سوا کچھ اور نہیں
ہر اک مقام سے آگے مقام ہے ترا
حیاتِ ذوق سفر کے سوا کچھ اور نہیں

اگلا حرف ” مقام”
 

شمشاد

لائبریرین
اسد ہے نزع میں، چل بیوفا! برائے خدا!
مقامِ ترکِ حجاب و وداع تمکیں ہے
(چچا)

وفا
 

عمر سیف

محفلین
وفا کریں گ، نبھائیں گے، بات مانیں گے
تمھیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا
اگلا حرف” کلام”
 

شمشاد

لائبریرین
گرمی سہی کلام میں، لیکن نہ اس قدر
کی جس سے بات اُس نے شکایت ضرور کی
(چچا)

شکایت
 
Top