دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

فلسفی

محفلین
بلند آواز سے کہنے لگا ناصح
حقیر انسان خود بینی نہیں اچھی

اگلا لفظ حقیر
 
آخری تدوین:

شمشاد خان

محفلین
خوبصورت لڑی ہے۔ نجانے کیوں رُک گئی۔ پھر سے آغاز کرتے ہیں۔

شرائط وہی ہیں۔ معیاری شعر ہو۔ شاعر کا نام بھی لکھنا ہے اور اگلے رکن کے لیے اسی شعر میں سے کسی لفظ کا انتخاب کرنا ہے۔ اگلا رکن کوئی ایسا شعر تحریر کرے گا جس میں وہ لفظ موجود ہو۔
کھلاڑیوں سے التماس ہے کہ عام فہم الفاظ کا انتخاب کریں تاکہ کھیل جاری و ساری رہے۔

یہ تم سے کس نے کہا ہے کہ داستاں نہ کہو
مگر خدا کے لیے اتنا سچ یہاں نہ کہو
(عباس علوی)

لفظ ہے "داستان"
 
داستاں لکھنے والوں نے سب ہمارے ہی خوں سے لکھا
اور ستم دیکھئے پھر ہم ہی داستان سے الگ ہوگئے

(ندیم شاد)

لفظ "ستم"
 
Top