موت برحق ہے تو پھر موت سے ڈرنا کیسا ایک ہجرت ہی تو ہے نقل مکانی ہی تو ہے (طارق متین) موت
شمشاد خان محفلین اپریل 26، 2020 #1,721 موت برحق ہے تو پھر موت سے ڈرنا کیسا ایک ہجرت ہی تو ہے نقل مکانی ہی تو ہے (طارق متین) موت
مریم افتخار محفلین اپریل 26، 2020 #1,722 مرتے ہیں آرزو میں مرنے کی موت آتی ہے پر نہیں آتی (غالب)آرزو
شمشاد خان محفلین اپریل 26، 2020 #1,723 میں آرزوئے جاں لکھوں یا جان آرزو تو ہی بتا دے ناز سے ایمان آرزو (اختر شیرانی) ایمان
مریم افتخار محفلین اپریل 26، 2020 #1,724 جب سے گیا ہے وہ مرا ایمان زندگی کافر ہو جس کے دل میں ہو ارمان زندگی (یحییٰ حضور عظیم آبادی)کافر
شمشاد خان محفلین اپریل 26، 2020 #1,725 تو مري نظر ميں کافر ، ميں تري نظر ميں کافر ترا ديں نفس شماري ، مرا ديں نفس گدازي (علامہ محمد اقبال) نظر
تو مري نظر ميں کافر ، ميں تري نظر ميں کافر ترا ديں نفس شماري ، مرا ديں نفس گدازي (علامہ محمد اقبال) نظر
مریم افتخار محفلین اپریل 26، 2020 #1,726 نظر کہیں ہے، مخاطب کسی سے ہیں دل میں جواب کس کو ملا ہے، سوال کس کا تھا (بیخود دہلوی)مخاطب
شمشاد خان محفلین اپریل 26، 2020 #1,727 وقت کے ساتھ بدلنا تو بہت آساں تھا مجھ سے ہر وقت مخاطب رہی غیرت میری (امیر قزلباش) وقت
لاريب اخلاص لائبریرین اپریل 26، 2020 #1,728 وقت کرتا ہے پرورش برسوں حادثہ ایک دم نہیں ہوتا قابل اجمیری حادثہ
شمشاد خان محفلین اپریل 26، 2020 #1,729 تم ابھی شہر میں کیا نئے آئے ہو رک گئے راہ میں حادثہ دیکھ کر (بشیر بدر) شہر
لاريب اخلاص لائبریرین اپریل 26، 2020 #1,730 دل تو میرا اداس ہے ناصرؔ شہر کیوں سائیں سائیں کرتا ہے ناصر کاظمی اداس
شمشاد خان محفلین اپریل 26، 2020 #1,731 بولے کچھ زیر لب اداس اداس رہ گیا چپ میں دیکھ کر یہ حال (میر تقی میر) لب
جا ن محفلین اپریل 26، 2020 #1,732 آتا ہے جی میں ساقئ مہ وش پہ بار بار لب چوم لوں ترا لب پیمانہ چھوڑ کر (جلیل مانک پوری) پیمانہ
شمشاد خان محفلین اپریل 26، 2020 #1,733 جام و پیمانہ سے مے خانہ سے کیا کام اسے [URL='https://www.rekhta.org/ghazals/sar-jhukaae-sar-e-mahshar-jo-gunahgaar-aae-aasi-ramnagri-ghazals?lang=ur']ہو کے ساقی کی نگاہوں سے جو سرشار آئے[/URL] (آسی رام نگری) ساقی
جام و پیمانہ سے مے خانہ سے کیا کام اسے [URL='https://www.rekhta.org/ghazals/sar-jhukaae-sar-e-mahshar-jo-gunahgaar-aae-aasi-ramnagri-ghazals?lang=ur']ہو کے ساقی کی نگاہوں سے جو سرشار آئے[/URL] (آسی رام نگری) ساقی
مریم افتخار محفلین اپریل 26، 2020 #1,734 شاید ابھی پہنچی نہ ہو بابِ قبول تک ساقی ذرا سی اور کہ توبہ سفر میں ہےتوبہ آخری تدوین: اپریل 26، 2020
شمشاد خان محفلین اپریل 26، 2020 #1,735 جام ہے توبہ شکن توبہ مری جام شکن سامنے ڈھیر ہیں ٹوٹے ہوئے پیمانوں کے (ریاض خیر آبادی) جام
مریم افتخار محفلین اپریل 26، 2020 #1,736 غیر لیں محفل میں بوسے جام کے ہم رہیں یوں تشنہ لب پیغام کے (غالب)تشنہ
شمشاد خان محفلین اپریل 26، 2020 #1,737 اخلاص و ربط اس سے ہوتا تو شور اٹھاتے لب تشنہ اپنے تب ہیں دلبر سے جب نہیں کچھ (میر تقی میر) شور
مریم افتخار محفلین اپریل 27، 2020 #1,738 اک شور تھا جو اندر وہ آج مچ گیا ہے اتنا ہی اب عیاں ہوں جتنا کبھی نہاں تھا (مریم)نہاں
شمشاد خان محفلین اپریل 27، 2020 #1,739 ہے تصور میں نہاں سرمایۂ صد گلستاں کاسۂ زانو ہے مجھ کو بیضۂ طاؤس و بس (چچا)
مریم افتخار محفلین اپریل 27، 2020 #1,740 Shamshad Khan نے کہا: ہے تصور میں نہاں سرمایۂ صد گلستاں کاسۂ زانو ہے مجھ کو بیضۂ طاؤس و بس (چچا) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ چچا پہ شعر نہیں ہوں گے، کوئی اور لفظ دیجیے.
Shamshad Khan نے کہا: ہے تصور میں نہاں سرمایۂ صد گلستاں کاسۂ زانو ہے مجھ کو بیضۂ طاؤس و بس (چچا) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ چچا پہ شعر نہیں ہوں گے، کوئی اور لفظ دیجیے.