دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

معذرت۔ اصل میں یہ چچا غالب کا شعر ہے، تو میں نے شاعر کا نام اختصار کے ساتھ چچا لکھا تھا۔

اگلا لفظ “تصور”
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت، کہ رات دن
بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کیے ہوئے

فرصت
 
آخری تدوین:

جا ن

محفلین
دل میں نِشاطِ رفتہ کی دُھنْدلی سی یاد ہے!
یا شمْعِ وصْل ہے، تہِ دامانِ آرزُو
(اختر شیرانی)

آرزو
 

شمشاد خان

محفلین
عکس رخسار نے کس کے ہے تجھے چمکایا
تاب تجھ میں مہ کامل کبھی ایسی تو نہ تھی
(بہادر شاہ ظفر)

رخسار
 
Top