دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد خان

محفلین
وہ میرے قلب کو چھیدے گا کب گمان میں تھا
جو ایک تیر مرے دوست کی کمان میں تھا
(آتش بہاولپوری)

کمان
 
شمشاد خان

محفلین
اتنے برسوں کی جدائی ہے کہ اب
تم کو دیکھیں گے تو مر جائیں گے
Momin farheen کھیل کچھ یوں ہے کہ جو شعر آپ دیں، اسی میں سے کوئی لفظ چُن کر دیں، تاکہ اگلا آنے والا رکن اسی لفظ کو شعر میں استعمال کر سکے۔ ہو سکے تو شاعر کا نام بھی لکھ دیا کریں۔
چونکہ آپ نے کوئی لفظ نہیں دیا، میں خود ہی اس میں لفظ "جدائی" منتخب کر کے شعر دے دیتا ہوں۔

گلہ ہجر کا سن کے کہنے لگا
ہمارے تمہارے جدائی نہیں
(میر تقی میر)

اگلا لفظ "ہجر"
 
مومن فرحین

لائبریرین

بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔ میں پہلے سمجھ نہیں سکی تھی ۔۔۔
 
شمشاد خان

محفلین
خط سے ایک مکالمہ یاد آیا۔ کسی شاعر نے کہا تھا

خط کبوتر کس طرح لے جائے بام یار پر
پََر کترنے کو لگی ہیں قنچیاں دیوار پر

دوسرے شاعر نے جواب دیا :

خط کبوتر اس طرح لے جائے بام یار پر
خط کا مضمون ہو پروں پر، پر کٹیں دیوار پر
--------------------------------------

قریب خط کا نکلنا ہوا سو خط موقوف
غبار دور ہر کس طرح میرے دلبر کا
(میر تقی میر)

دلبر
 
عمدہ ۔۔۔۔
 
شمشاد خان

محفلین
خوگر نہیں ہم یوں ہی کچھ ریختہ کہنے سے
معشوق جو اپنا تھا باشندہ دکن کا تھا
(میر تقی میر)

معشوق
 
Top