دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد خان

محفلین
ہاں یاد مجھے تم کر لینا آواز مجھے تم دے لینا
اس راہ محبت میں کوئی درپیش جو مشکل آ جائے
(بہزاد لکھنوی)

آواز
 

مومن فرحین

لائبریرین
الفاظ تھے کہ جگنو آواز کے سفر میں
بن جائے جنگلوں میں جس طرح راستہ سا
خوابوں میں خواب اس کے یادوں میں یاد اس کی
نیندوں میں گھل گیا ہو جیسے کہ رتجگا سا

راستہ
 

شمشاد خان

محفلین
نکل کے خود سے جو خود ہی میں ڈوب جاتا ہے
میں وہ سفینہ ہوں جس کو بھنور میں رہنا ہے

تمہارے بعد کوئی راستہ نہیں ملتا
تو طے ہوا کہ اداسی کے گھر میں رہنا ہے
(عادل رضا منصوری)
 

مومن فرحین

لائبریرین
آپ نے کوئی لفظ نہیں دیا اس لیے میں نے خود سے لفظ " ڈوب " منتخب کیا ہے

میری آنکھوں میں اترنے والے
ڈوب جانا تری عادت تو نہیں

عادت
 
Top