دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
راتوں میں گر نہ اشک بہاؤں تو کیا کروں
اک پل بھی اس کو بھول نہ پاؤں تو کیا کروں
(مراد لکھنوی)

اشک
 
خوشی

محفلین
ترا دامن اشکوں سے بھگونا چاھیئے تھا
مجھے تیرے گلے لگ کر یوں رونا چاھیئے تھا

بھگونا
 
شمشاد

لائبریرین
رنج سے خُوگر ہوا انسان تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں مجھ پے اتنی پڑیں کہ آساں ہو گئیں

مشکل
 
فرخ منظور

لائبریرین
میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب
اسی عطّار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں

اگلا لفظ: لونڈا :)

وارث صاحب دیوان میں لونڈا نہیں لڑکا ہے۔ یعنی اسی عطار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں۔ اس شعر کا معاملہ بھی اسی زیف صاحب کے مضمون جیسا ہے کہ عوام نے لڑکے کی جگہ لونڈا کر دیا۔ اور لونڈے میں جو معنی آفرینی ہے وہ لڑکے میں کہاں۔ :)
 
محمد وارث

بھئی جس طرح زبانوں پر شعر چڑھا ہوا ہے وہی لکھ دیا، آپ کو 'لڑکا' پسند ہے تو آپ لونڈے کی جگہ لڑکے پر شعر لکھ دیں :)
 
مغزل

محفلین
خیر اگلا شعر بھی میں ہی لکھ دیتا ہوں اور لفظ بھی دیے دیتا ہوں ؟؟

میں مفلسی کے کٹھن دور سے نکل آیا
شکم پہ باندھ چکا ہوں اناج پتھر کا

(ڈاکٹر سید نفیس علی آزر،کراچی)

اگلا لفظ : ’’ شکم ‘‘
 
محمد وارث

لائبریرین
بھئی مجھے کب انکار ہے، 'لڑکا؛ ہی سہی، لیکن کھیل کے اصولوں کے مطابق جو لفظ میں نے دیا تھا اگلا شعر اس پر ہونا چاہیئے یعنی لونڈے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا مطلب ہے لڑکے پر :)
 
فاتح

لائبریرین
بھئی مجھے کب انکار ہے، 'لڑکا؛ ہی سہی، لیکن کھیل کے اصولوں کے مطابق جو لفظ میں نے دیا تھا اگلا شعر اس پر ہونا چاہیئے یعنی لونڈے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا مطلب ہے لڑکے پر :)
کیا اس آتش باز کے لونڈے کا اتنا شوق میر
بہہ چلی ہے دیکھ کر اس کو تمہاری رال کچھ

یہاں رجوع کیجیے اور میر صاحب کے تمام لڑکوں لونڈوں کو اکٹھا پائیے;):rollingonthefloor:

اگلا لفظ: رال
 
شمشاد

لائبریرین
اب تو یہ دھاگہ رہ گی اساتذہ کرام کے مطلب کا۔ ایسے ایسے مشکل الفاظ چنیں گے تو ہم جیسے کہاں جائیں گے۔
 
فاتح

لائبریرین
شمشاد بھائی! اک ذرا انتظار کہ بقولِ حضرت وارث شاید کوئی شعر ٹپک ہی پڑے ورنہ لفظ تبدیل کر لیں گے۔
مزا تو جب ہی ہے کہ راہِ سفر میں شوق کے پتھر تلاش کیے جائیں:laughing:
 
شمشاد

لائبریرین
فاتح بھائی آپ کی بات بجا، رال تو ہماری ہر اچھی غزل اور نظم پر ٹپک پڑتی ہے لیکن ابھی تک کسی غزل اور نظم میں " رال " نہیں‌ پڑھا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اب اگر 'رال' نہ ٹپکے تو ٹپکانی پڑے گی کہ کھیل چلتا رہے :)

دو گام کے چلنے میں پامال ہوا عالم
کچھ ساری خدائی سے وہ چال ن رال ی ہے

:)

اگلا لفط: عالم
 
Top