دیئے گئے لفظ پر شاعری

عثمان رضا

محفلین
دعا ہے تجھ سے امن و عافیت کی
کوئی آفت مزید آنے سے پہلے
بہت قربانیاں ہم دے چکے ہیں
خدایا! بقر عید آنے سے پہلے

(انور شعور)

عافیت
 

مغزل

محفلین
ہے کوئی امیر اپنا ، نہ ہی قافلے کا والی
ہے اسی میں اپنی منزل ہے اسی میں عافیت بھی

(امیر)
 

شمشاد

لائبریرین
کسی نے دور سے دیکھا کوئی قریب آیا
امیر شہر میں جب بھی کوئی غریب آیا
(رام ریاض)

غریب
 

شمشاد

لائبریرین
جب وہ جمالِ دل فروز، صورتِ مہرِ نیم روز
آپ ہی ہو نظارہ سوز ۔پردے میں منہ چھپائے کیوں؟
(چچا)

صورت
 

شمشاد

لائبریرین
عہد جوانی رو رو کاٹا پیر ی میں لیں آنکھیں موند
یعنی رات بہت تھے جاگے صبح ہوئی آرام کیا
(میر تقی میر)

آنکھ
 

مغزل

محفلین
کارِ دنیا میں جنہیں کوئی کمی لگتی تھی
میں وہ آنکھیں تری دیوار پہ رکھ آیا ہوں
جاذب ضیائی ،۔ کراچی

کمی
 

مغزل

محفلین
خواب بستر سے اٹھ گیا ہوگا
آنکھ سورج کو ڈھونڈتی ہوگی
( احقر)

اگلا لفظ،۔۔ ڈھونڈتی، ڈھونڈنا، ڈھونڈ
 

شمشاد

لائبریرین
کہاں تلک کوئی ڈھونڈے مسافروں کا سراغ
بچھڑنے والوں کا کیا ہے، ملے ملے نہ ملے
(محسن نقوی

مسافر
 

شمشاد

لائبریرین
ہم مسافر کہاں منزل کی خبر مانگتے ہیں
ہم تو رستوں سے فقط اِذنِ سفر مانگتے ہیں
عطاء الحق قاسمی

خبر

سنا تھا کے وہ آئیں گے انجمن میں سنا تھا کے ان سے ملاقات ہو گی
ہمیں کیا پتا تھا ہمیں کیا خبر تھی نہ یہ بات ہو گی نہ وہ بات ہو گی

ملاقات
 

شمشاد

لائبریرین
سلام اس پر کہ جس کی سادگی درسِ بصیرت ہے
سلام اس پر کہ جس کی ذات فخرِ آدمیت ہے
(ماھر القادری)

سادگی
 
Top