دیئے گئے لفظ پر شاعری

عثمان رضا

محفلین
دل و جاں فگار نہ ہوں اگر تو یہ اعتبارِ نظر کہاں
انہی چند زخموں کی خیر ہو ملا سب کو دستِ ہنر کہاں
رخسانہ صبا

ہنر
 

مغزل

محفلین
ہنر سیکھا ہے ہم نے آئینے سے
کسی کے روبرو بے باک ہونا
ڈاکٹر طاہر عباس

( بے باک )
 

شمشاد

لائبریرین
یہ حسن کی موجیں ہیں یا جوشِ تمنا ہے
اس شوخ کے ہونٹوں پر اک برق سی لرزاں ہے
(اصغر گوندوی)

برق
 

شمشاد

لائبریرین
سراغِ زندگی بخشا ہے جس نے
اسی غم سے عقیدت ہو گئی ہے

نہیں ‌ہے دخل کچھ تیری جفا کا
یونہی رونے کی عادت ہو گئی ہے
(واصف علی واصف)

جفا
 

شمشاد

لائبریرین
تجکو رسوا نہ کیا، خود بھی پشیماں نہ ہوئے
عشق کی رسم کو اس طرح نبھایا ہم نے
(شہریار)

رسم
 

مغزل

محفلین
کس کو کہتے ہیں وفا آپ کو معلوم نہیں
آپ ہیں اہلِ جفا ، آپ کو معلوم نہیں
اختر علی انجم

معلوم
 

شمشاد

لائبریرین
پیشے میں عیب نہیں، رکھیے نہ فرہاد کو نام
ہم ہی آشفتہ سروں میں وہ جو انمیر بھی تھا
(چچا)

عیب
 

عثمان رضا

محفلین
انسانوں کے عیب چھپانا سب کے بس کی بات نہیں
عیب چھپا کر خیر بتانا سب کے بس کی بات نہیں

حامد باقری

خیر
 

شمشاد

لائبریرین
محتسب کی خیر، اونچا ہے اسی کے فیض سے
رند کا، ساقی کا، مے کا، خم کا، پیمانے کانام
(فیض)

پیمانہ
 

dxbgraphics

محفلین
پیمانہ میرے غصے کا لبریز نہ ہوجائے اس سے پہلے
رفو چکر ہوجاہو اور واپسی میں لیکر آو روپیوں کے تھیلے


واہ واہ کیا شیر بنائی ہے

لبریز
 

شمشاد

لائبریرین
اب آپ واقع رفو چکر ہو جائیں تو اچھا ہے۔

خمارِ خواب سے لبریز احمریں آنکھیں
سفید رخ پہ پریشان عنبریں آنکھیں
(فیض)

آنکھ
 

dxbgraphics

محفلین
اب آپ واقع رفو چکر ہو جائیں تو اچھا ہے۔

خمارِ خواب سے لبریز احمریں آنکھیں
سفید رخ پہ پریشان عنبریں آنکھیں
(فیض)

آنکھ

ہماری آنکھ میں نہیں چمک شاعری کی
کیا کریں کہ محبت کا تقاضا ہے آنا ہی پڑتا ہے


اب پھر نہ کہہ دیں کہ رفو چکر ہوجاو
 

شمشاد

لائبریرین
دل کی بات چھپانی مشکل، لیکن خوب چھپاتے ہو
بن میں دانا، شہر کے اندر دیوانے کہلاتے ہو
(شیر محمد خان (ابن انشاء)

دیوانہ
 
Top