دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
انسان کی طینت ہے جدا سب سے یہاں
ہر شخص یہ کہتا ہے ، خدا بن جاؤں
(نزہت عباسی)

جدا / جدائی
 

عثمان رضا

محفلین
دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو
اس بات سے ہم کو کیا مطلب، یہ کیسے ہو، یہ کیونکر ہو
انشاء جی

مطلب
 

شمشاد

لائبریرین
دوستی کا دعویٰ کیا عاشقی سے کیا مطلب
میں ترے فقیروں میں، میں ترے غلاموں میں
(شعیب بن عزیز)

دوستی
 

خوشی

محفلین
اچانک پھر بچایا ھے کسی نادیدہ ہستی نے
مگر کیسے ہوا یہ معجزہ معلوم کرنا ھے
تجھے کچھ یاد ھے کل کب تجھے میں‌ یاد آیا تھا
مجھے اے ماں‌! تیرا وقتِ دعا معلوم کرنا ھے


معجزہ
 

شمشاد

لائبریرین
تیرے ہوتے ہوئے اکیلی ہے
جو مرے دل کی یہ حویلی ہے
دل کی باتیں میں جس سے کرتی ہوں
خامشی میری وہ سہیلی ہے
(ناہید ورک)

اکیلا/اکیلی
 

خوشی

محفلین
مجھے یہ کھیل بالکل نہیں پسند ، لفظ پچھلے پوسٹ کیے شعر میں سے اپنی مرضی سے چن لینے میں کیا ہرج ھے


اب چنبیلی سے کیا لکھوں

چنبہ اور چنبیلی یہ کلیاں نئی نویلی:mad:
 

عثمان رضا

محفلین
گھپ اندھیرا اور ج۔۔۔ن۔گل ، مَیں اکیلا ہی چلا
ن۔۔۔۔۔ور کی م۔۔۔۔۔دھم ک۔۔۔۔رن کی آس میں چلتا رہا

کرن
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے یہ کھیل بالکل نہیں پسند ، لفظ پچھلے پوسٹ کیے شعر میں سے اپنی مرضی سے چن لینے میں کیا ہرج ھے


اب چنبیلی سے کیا لکھوں

چنبہ اور چنبیلی یہ کلیاں نئی نویلی:mad:

دیکھ لیں میری کوئی سہیلی بھی نہیں پھر بھی میں نے سہیلی ڈھونڈ نکالی۔
 

شمشاد

لائبریرین
دور ویران بسیرے میں دیا ہو جیسے
غم کی دیوار سے دیکھا تو لگا عید کا چاند
(ساغر صدیقی)

دیوار
 
Top