دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
وہ جو اک رفاقت تھی اب کہاں رہی باقی
عمر بھر کا رشتہ بھی دو گھڑی سا لگتا ہے
(نزہت عباسی)

رفاقت
 

شمشاد

لائبریرین
بانبی ناگن، چھایا آنگن، گنگھرو چھن چھن، آشا من
آنکھیں کاجل، پربت بادل، وہ زلفیں اور یہ بازو
(جاوید اختر)

پربت
 

شمشاد

لائبریرین
جہاں تلک بھی یہ صحرا دکھائی دیتا ہے
مری طرح سے اکیلا دکھائی دیتا ہے
(شکیب جلالی)


اکیلا
 

تیشہ

محفلین
راجہ ص ،آپ نے لفظ نہیں دیا ۔۔
اسلئے اب میں اپنی مرضی کا لکھوں گی ۔ ۔

خواب ہی خواب آنکھوں کی دہلیز پر رقص کرتے رہے
سوچ کے کتنے ریشم بنےُ تب کہیں ایک مصرعہ ہوا ۔۔۔۔

لفظ ہے ، خواب ۔،
 

شمشاد

لائبریرین
یوسف نہیں تو مصر کا بازار کس لیے
پھرتے ہیں درد دل کے خریدار کس لیے
(ڈاکٹر محمود الحسن کنجاہی)

خریدار
 

راجہ صاحب

محفلین
زندہ ہوں اس طرح کہ غمِ زندگی نہیں
جلتا ہوا دِیا ہوں مگر روشنی نہیں


(بہزاد لکھنوی)
اگلا لفظ " دِیا " یعنی چراغ
 

شمشاد

لائبریرین
پسِ مرگ مرے مزار پر جو دیا کسی نے جلا دیا
اسے آہ دامن باد نے سر شام ہی سے بجھا دیا
(بہادر شاہ ظفر)

شام
 

راجہ صاحب

محفلین
گئی رتوں میں حسن ہمارا بس ایک ہی تو یہ مشغلہ تھا
کسی کے چہرے کو صبح کہنا ،کسی کے گیسو کو شام لکھن


اب "گیسو "
 

شمشاد

لائبریرین
چمن کی سیر میں سنبل سے پہلوانی کی
چڑھا کے پیچ پہ اُن گیسوؤں نے دے پٹکا
(حیدر علی آتش)

چمن
 

راجہ صاحب

محفلین
نہ ساز و مطرب نہ جام و ساقی نہ بہار چمن ہے باقی
نگاہ شمع سحر کے پردے پہ نقشہ انجمن ہے باقی

نامعلوم

اگلا لفظ " انجمن "
 

شمشاد

لائبریرین
زندگی کی انجمن کا بس یہی دستور ہے
بڑھ کے ملیے اور مل کر دور جاتے جائیے
(جون ایلیا)

زندگی
 

راجہ صاحب

محفلین
لمحہ لمحہ ماتمی ہے آجکل
زندگی کیا زندگی ہے آجکل

خواب کی تعبیر کوئی کیا لکھے
دھول کاغذ پر جمی ہے آجکل

نامعلوم

" لمحہ "
 
Top