دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
غور سے دیکھتے ہیں طوف کو آہوئے حرم
کیا کہیں اس کے سگِ کوچہ کے قرباں ہوں گے
(مومن)


قربان یا قربانی
 

شمشاد

لائبریرین
کانپتے ہونٹوں پہ تھی اللہ سے صرف اک دعا
کاش یہ لمحے ٹھہر جائیں، ٹھہر جائیں، ذرا !
(پروین شاکر)


ہونٹ
 

شمشاد

لائبریرین
میرا مطلب یہ تھا کہ ہونٹ پر شعر دینا تھا، آپ نے لب سے دے دیا، حالانکہ ہونٹ بھی ایک عام سا ہی لفظ ہے۔

ہونٹوں سے چُھو لو تم میرا گیت امر کر دو
بن جاؤ میت میرے میری پریت امر کر دو
 

شمشاد

لائبریرین
دل نے ہمارے بیٹھے بیٹھے کیسے کیسے روگ لگائے
تم نے کسی کا نام لیا اور آنکھوں میں اپنی آنسو آئے
(ابن انشاء)

آنکھ
 

جٹ صاحب

محفلین
نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں، نہ کسی کے دل کا قرار ہوں
جو کسی کے کام نہ آسکے، میں وہ اک مشتِ غبار ہوں

نور
 
Top