دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
جنکی خاطر شہر بھی چھوڑا جن کے لیے بدنام ہوئے
آج وہی ہم سے بیگانے بیگانے سے رہتے ہیں
(حبیب جالب)

بیگانہ
 

جٹ صاحب

محفلین
شمشاد بھائی ایک مسئلہ درپیش ہے مجھے۔ میں اپنے کزن کا لیپ ٹاپ استعمال کر رہا ہوں، اس میں اردو ٹائپ نہیں ہو رہی پتا نہیں کیا مسئلہ ہے۔ یہ جو پیغام میں نے لکھا ہے یہ محفل کا انگریزی کیبورڈ ایکٹیویٹ کر کے لکھا ہے۔ آپ کی مدد درکار ہے۔
 
اتنا جو ہم سے رہتے ہو بیگانہ میری جان
شاید پڑا ہے تم کو کسی آشنا سے کام
اگلا الفاظ (بود)
اگلا لفظ آپ ہی کے شعر میں موجود ہونا چاہیے۔ جو لفظ (بود) آپ نے دیا ہے وہ نہ اردو کا لفظ ہے اور نہ ہی آپ کے شعر میں موجود ہے۔
 

sani moradabadi

محفلین
اُس زلف پہ بھپتی شبِ دیجور کی سوجھی
اندھے کو اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی
(جرأت و انشا)

اب........ دیجور :)
 
اُس زلف پہ بھپتی شبِ دیجور کی سوجھی
اندھے کو اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی
(جرأت و انشا)

اب........ دیجور :)
میں گرچہ اسیرِ افسونِ ظلماتِ شبِ دیجور نہیں
پھر بات یہ کیا ہے اے ہمدم کیوں مطلعِ دل پُرنور نہیں

محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
(افسوں)
 

sani moradabadi

محفلین
کبھی جِھڑکی سے کبھی پیار سے سمجھاتے رہے
ہم گئی رات پہ دل کو لیے بہلاتے رہے
مصطفی زیدی
اب باری ۔۔۔۔۔ روزن
ﺑﺠﮭﺎ ﺟﻮ ﺭﻭﺯﻥِ ﺯﻧﺪﺍﮞ ﺗﻮ ﺩﻝ ﯾﮧ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﮨﮯ
ﮐﮧ ﺗﯿﺮﯼ ﻣﺎﻧﮓ ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﺮ ﮔﺌﯽ ﮨﻮﮔﯽ
فیض احمد فیض

اب............. مانگ
 
Top