دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
دوسرا مصرعہ گڑبڑ لگ رہا ہے۔ میں نے تو ایسے پڑھا ہوا ہے :

دھڑکا ہے تمہارا پیار وہاں آواز یہاں تک آئی ہے
 

جٹ صاحب

محفلین
غمِ حیات میں کوئی کمی نہیں آئی
نظر فریب تھی تیری جمال آرائی
وہ داستاں جو تیری دلکشی نے چھیڑی تھی
ہزار بار تیری سادگی نے دہرائی

حیات
 

جٹ صاحب

محفلین
تا عمر سنی قضا کی دستک
زنجیر تھی آشنا کی دستک
پھر ظلِ الٰہ کے در پہ چمکی
تپتی ہوئی اک سدا کی دستک


تپتی
 

شمشاد

لائبریرین
ہوئی بادِ بہاری چمن میں عیاں، گل بوٹے پہ باقی رہی نہ فضا
میری شاخِ امید نہ لائی ثمر، میرا چین گیا میری نیند گئی
(بہادر شاہ ظفر)

نیند
 

جٹ صاحب

محفلین
ٹوٹی ہے میری نیند مگر، تم کو اس سے کیا
بجتے رہے ہواؤں سے در مگر، تم کو اس سے کیا
(پروین شاکر)

ہوا
 

شمشاد

لائبریرین
ہم نکالیں گے سُن اے موجِ ہوا، بل تیرا
اُس کی زلفوں کے اگر بال پریشاں ہوں گے
(مومن)

زلف
 

شمشاد

لائبریرین
سخت مشکل ہوگا سلجھانا تجھے
قہر ہے، دل ان میں الجھانا تجھے

یہ جو محفل میں بڑھاتے ہیں تجھے
بھول مت اس پر اُڑاتے ہیں تجھے
(چچا)

مشکل
 
Top