دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
الفاظ پر اشعار کی بات ہورہی ہے ۔ نہ کہ انکی طبیعت میں مزاح کا عنصر ہونے کی ۔ دوسری بات تحریف وہ ہوتی ہے جس میں ایک یادو لفظ میں تحریف کر دی جائے ۔ جہاں تھیم کو اپنا کر ایک مکمل طور پر نیا شعر بنایا جائے اسے آپ تحریف نہیں بلکہ پیروڈی کہیں گے یا دوسرے لفظوں میں “ماخوذ“ بلحاظ انداز یا طرز فکر کہ سکتے ہیں تحریف نہیں ۔

اب آپ سے درخواست ہے کہ تحریف اور پیروڈی کی تعریف کو نظر میں رکھتے ہوئے کوئی ایک بھی تحریف شدہ شعر دکھا دیجئے ۔ عین نوازش ہوگی ۔ اور ہاں جہاں کہیں بھی میں کسی دوسرے شاعر کا شعر استعمال کرتا ہوں اسکا حوالہ ضرور دیتا ہوں ۔
 

تیشہ

محفلین
فیصل عظیم نے کہا:
بوچھی نے کہا:
:? میں نے سوچا زہریلی پر کوئی شعر نہیں ہوگا کسی سے بھی :?

خیر 8)


سوچیں ہیں نظر بند،خیالات بندھے ہیں
لکھنے کی اجازت ہے مگر ہات بندھے ہیں ،


بندھے۔

:chalo:
آپ عنوان دیتی جائیے پھر دیکھیے کیسے کیسے اشعار کی آمد ہوتی ہے ۔ آخر “رندا شاعر“ ہوں کوئی مذاق تھوڑی ہوں ۔ ۔ ۔ :shock:

بندھے ہوئے ہاتھوں میں مہندی لگانے آئے ہو
تم کیونکر اک بیچاری کی ڈولی کو اٹھانے آئے ہو
دعویٰ ہے تمہیں اس کے حق کا لیکن آنکھوں میں حرص و ہوس
سچ کے پردے میں چھپ کے تم پھر جھوٹ پھیلانے آئے ہو ۔

یہ تو ہوا آپ کے ٹاپک “بندھے“ کا۔

اب ڈکٹر عباس صاحب کا شعر اگر ایسے ہی ہم صفات و افعال کی بنیاد پر اشعار کا جواب دیتے تو کب کا یہ تھریڈ کہاں سے کہاں پہنچ جاتا ۔ سوال تھا کہ عنوان ہے بندھے ۔ جیسے بندھے ہوئے ۔ بندھے ہونا ۔ لگے بندھے وغیرہ وغیرہ جبکہ آپ نے جواب دیا ہے

غلطی ھائے مضامین مت پوچھ
لوگ نالے کورسا باندھتے ھیں

نالے

اب پہلی بار تو ایسا ہو گیا براہ کرم آئیندہ خیال رکھیئے گا ۔

:? آپ سے بھلا کون جیت سکتا ہے؟ :( :? آپ ٹھہرے شاعر ، مشکل سے مشکل لفظوں کا پل بھر میں بناکر لے آتے ہیں ، میں جتنا بھی مشکل لکھوں آپ نے بنا ہی لینا ہے ورڈ۔ ایسا کوئی ورڈ بتائیں جس پر نہ کوئی بنتا ہو نہ آپکو آتا ہو پھر دیکھیے گا :D
 

تیشہ

محفلین
فیصل عظیم نے کہا:
کبھی اور آشفتہ دونوں سے شعر حاضر ہے

کبھی آشفتہ سری اور کبھی خرد کا دعویٰ
کیسے عاشق ہیں ملیں اور کریں حرز کا دعویٰ


“حرز“


:? اب حرز پر کون بتائے ؟ اسکا تو مطلب ہی نہیں آتا شعر تو دور کی بات :oops: کوئی آسان سا لفظ دیں مشکل صرف میرے لئے رہنے دیں باقی سب آسان آسان دیں :lol: حرز کا تو مطلب ہی مجھے نہیں آتا :(
 

الف عین

لائبریرین
قولِ فیصل تو یہاں بن گیا فیصل کی فصیل
حرزِ جاں جان کا جنجال بنا جاتا ہے

فیصل
لیکن فیصل بطور تخلص نہیں!!
 
شب و روز اپنی عدالت لگی ہے
شب و روز اپنے قضایا ہیں فیصل
یہ فیصل یہاں پر تخلص نہیں ہے
تخلص بہت سے بقایا ہیں فیصل

لیجئے فیصل یہاں فیصلے کے معانی میں لیا گیا ہے ۔ یعنی ایسی شے جسکا فیصلہ ہوچکا ہو ۔

اب اگلا شعر ہوگا

“ قضایا “ یہ قضیہ کی جمع ہے لیکن تسہیل کے لئے آپ قضیہ اور قضایا میں سے کسی ایک کو استعمال کر سکتے ہیں ۔
 

زیک

مسافر
فیصل کے جعلی شعر کی بجائے اقبال کا ایک شعر “فیصل“ کے ساتھ:

کیا خوب امیرِ فیصل کو سنوسی نے پیغام دیا
تو نام و نسب کا حجازی ہے پر دل کا حجازی بن نہ سکا

اب نسب۔
 
معاف کجئیے ذکریا بھائی میں انہیں اشعار نہیں کہتا ۔ مگر جو کچھ بھی یہ ہیں میرے بچوں کی طرح ہیں اور مجھے ان سے محبت ہے ۔ جعلی کہ کر انہیں حرامی ہونے کی گالی تو مت دیجئے ۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
ہم اہلِ جبر کے نام و نسب سے واقف ہیں
سروں کی فصل جب سے اُتری تھی تب سے واقف ہیں
وہ جن کی دستخطیں محضر ستم پہ ہیں ثبت
ہر اُس ادیب، ہر اُس بےادب سے واقف ہیں (افتخار عارف)

واقف
 

الف عین

لائبریرین
ہاے کیا شعر یاد دلا دیا عبّاس۔۔۔
غزالاں تم تو واقف ہو کہو مجنوں کے مرنے کی
دوانہ مر گیا آخر تو ویرانوں پہ کیا گزری

ویرانہ۔۔ ویرانے۔۔ ویرانوں
 

تیشہ

محفلین
اتنی بڑھ جائے نہ تشنگی ویرانی ِ شہر
سر نہ باقی رہیں بس ہاتھ میں پتھر رہ جائیں ۔



تشنگی ،
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
ہاے کیا شعر یاد دلا دیا عبّاس۔۔۔
غزالاں تم تو واقف ہو کہو مجنوں کے مرنے کی
دوانہ مر گیا آخر تو ویرانوں پہ کیا گزری

ویرانہ۔۔ ویرانے۔۔ ویرانوں
استاد محترم اگر میں غلط نہیں تو دیوانہ ھونا چاھئے دوانہ کی جگہ۔
 

الف عین

لائبریرین
کیا ہوا پھر خاموشی۔ بوشھی کی تشنگی پر تو نہیں تشنہ لبی پر ایک شعر سہی:
اے سیل ٹک سنبھل کے قدم بادیے میں رکھ
ہر سمت کو ہے تشنہ لبی کا مری خطر

سمت
 

الف عین

لائبریرین
بھئ جو شعر دیا جاتا ہے، اس میں سے ایک لفظ منتخ کر کے دوسروں کو دیا جانا چاہئے۔ لحظہ تو اس شعر میں کہیں ہے ہی نہیں!!
 

تیشہ

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
کیا ہوا پھر خاموشی۔ بوشھی کی تشنگی پر تو نہیں تشنہ لبی پر ایک شعر سہی:
اے سیل ٹک سنبھل کے قدم بادیے میں رکھ
ہر سمت کو ہے تشنہ لبی کا مری خطر

سمت


مجھے میری اک آنٹی بولتی ہیں ‘ بوشھی ‘ :D آپ کا بوشھی پڑھکر مجھے یاد آگئیں ہیں ، ۔
 

تیشہ

محفلین
اب شعر میں لکھ رہی ہوں اب کے ٹھیک ٹھیک لفظ دیا جائے کوئی بےایمانی نہ کرے ۔ جو لفظ شعر میں ہو اسی کو لکھا جائے ۔




قوس قزح کے رنگ تھے ساتوں اسکے چہرے میں

ساری محفل بھول گئی پر وہ چہرہ یاد رہا ، ۔۔


چہرہ ‘
 

عمر سیف

محفلین
کہاں تھا اتنا عذاب آشنا میرا چہرہ ؟
جلے چراغ تو بجھنے لگا۔ مرا چہرہ
یہ لوگ کیوں مجھے پہچانتے نہیں محسن
میں سوچتا ہوں کہاں رہ گیا میرا چہرہ ؟

اگلا لفظ لوگ ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top