دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
بہا لو خون سڑکوں پر، مکر اتنا ذرا سوچو
وطن جب خون مانگے گا، تمھارے پاس کیا ہوگا۔

اگلا حرف خون
 

جیہ

لائبریرین
اسد بسمل ہے کس انداز کا، قاتل سے کہتا ہے
تو مشقِ ناز کر، خونِ دو عالم میری گردن پر

غالب


اگلا لفظ

قاتل
 

عمر سیف

محفلین
خدا ہم کو ایسی خدائی نہ دے
کہ اپنے سوا کچھ دکھائی نہ دے
خطاوار سمجھے گی دُنیا تجھے
اب اتنی زیادہ صفائی نہ دے

اگلا حرف دُنیا
 

جیہ

لائبریرین
بزم میں اُس کے روبرو کیوں نہ خموش بیٹھیے
اُس کی تو خامُشی میں بھی ہے یہی مدّعا کہ یُوں


بزم
 

الف عین

لائبریرین
یہ دھاندلی ہے بھائ پ ک گ، اپنا نام بتاؤ تو اس سے مخاطب کیا جائے۔
وہی شعر دوہرا دینے سے کام نہیں چلے گا، اس میں دیا ہوا لفظ تو ظاہر ہے کہ ہوگا ہی
مدرسہ سے دوسرا شعر دیں۔
 

توقیر

محفلین
معافی چاہتا ہوں۔جان بوجھ کر نہیں کیا۔ پیارکروگی :(

مدرسے نے تری آنکھوں سے چھپایا جن کو
خلوتِ کوہ و بیاباں میں وہ اسرار ہیں فاش!

اب
فاش
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
تو نے یہ کیا غضب کیا مجھ کو بھی فاش کر دیا
میں ھی تو ایک راز تھا سینہء کائنات میں

کائنات​

اب درست شمشاد بھائی۔
 

توقیر

محفلین
اللہ رے خوف تیغِ شاہِ کائنات کا
زہر آہ تھا اب خوف کے مارے فرات کا
دریا میں حال یہ تھا ہر ایک بدصِفات کا
چہرہ فرار کا تھا نا یارہ صبات کا
غل تھا کے برق گرتی ہے ہر دِرع پوش پر
بھاگو خدا کے قہر کا دریا ہے جوش پر

اب
فرات
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top