دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
وہ ہوا بیمار واں، اور یاں میں اچھا ہوگیا
لو عدو کے درد سے میرا مداوا ہوگیا
بیان میرٹھی

مداوا
 

عمر سیف

محفلین
جان رکھا تھا ہم نے کس کو دعا؟
پر طبیب اب دعا کس طور کریں
دل کے اس درد کا میرے مداوا
چارہ گر جلدی سے کچھ اور کریں


اب دُعا
 

سارہ خان

محفلین
گر تجھ کو ہے یقینِ اجابت، دعا نہ مانگ
یعنی، بغیر یک دلِ بے مدعا نہ مانگ

(غالب)

مدعا


کہوں جو حال تو کہتے ہو "مدعا کہیے "
تمہیں کہو کہ جو تم یوں کہو تو کیا کہیے؟
نہ کہیو طعن سے پھر تم کہ "ہم ستمگر ہیں "
مجھے تو خو ہے کہ جو کچھ کہو "بجا" کہیے


اب حال
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top