دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
لو مل گیا وارث۔ یہاں احمد فواد کے مجموعے ایک جانب چاندنی میں ہی:

خزاں سے اپنے تعلق پہ اس کو ناز رہا
کبھی بہار کا نوکر ہوا نہ دل کا درخت

درخت
 

فاتح

لائبریرین
نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر
تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر

پہاڑ
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ غازی ، یہ تیرے پر اسرار بندے
جنھیں تو نے بخشا ہے ذوق خدائی
دو نیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا
سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی

(اقبال)

اب غازی
شہید بھی چلے گا :)

۔
 

فاتح

لائبریرین
کوئی کہو کہ ہاتھ قلم کس طرح ہوئے
کیوں رُک گئی قلم کی روانی کوئی لکھو​
(احمد فراز)

روانی
 

محمد وارث

لائبریرین
متقابل ہے مقابل میرا
رک گیا دیکھ روانی میری

کر دیا ضعف نے عاجز غالب
ننگِ پیری ہے جوانی میری


مقابل۔

۔
 

فاتح

لائبریرین
پھر کہو گے تم مقابل کو سزا کے واسطے
آئینے کو ہاتھ سے رکھ دو خدا کے واسطے
(قمر جلالوی)

آئینہ
 

فاتح

لائبریرین
فراز تو نے اسے مشکلوں میں ڈال دیا
زمانہ صاحبِ زر اور صرف شاعر تو
(احمد فراز)

زر
 

فاتح

لائبریرین
سبزہء خط سے ترا کاکُلِ سرکش نہ دبا
یہ زُمُرُّد بھی حریفِ دمِ افعی نہ ہوا
(غالب)

حریف
 

محمد وارث

لائبریرین
پھر حریفِ بہار ہو بیٹھے
جانےکس کس کو آج رو بیٹھے

فیض ہوتا رہے جو ہونا ہے
شعر لکھتے رہا کرو بیٹھے

بہار

۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top