دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
فاتح بھائی مجھے سندور سے کوئی شعر نہیں ملا اور نہ ہی مجھے کوئی ایسا گانا آتا ہے جس میں سندور آیا ہو، اب یا تو آپ خود ایسا شعر لکھ دیں یا پھر لفظ بدل دیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ خود ہی سندور کو کسی اچھے سے لفظ سے بدل دیں کہ فاتح صاحب تو لگتا ہے گئے سندور ڈھونڈنے۔

۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیئے ان کے دیئے شعر میں حرف " مانگ " ہے،

بجھا جو روزنِ زنداں تو دل یہ سمجھا ہے
کہ تیری مانگ ستاروں سے بھر گئی ہوگی
(فیض)

دل
 

عمر سیف

محفلین
اور باقی آرزوئیں مِل گئیں سب خال میں
اِک تمہاری آرزو ہے، جو ابھی تک دل میں ہے


اب آرزو ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اشعار اکٹھے ہی آ گئے۔ عمر پر

اک عمر چاہیے کہ گوارہ ہو نیشِ عشق
رکھی ہے آج ہی لذتِ زخمِ جگر کہاں


لذت
 

عمر سیف

محفلین
تم دور کھڑے دیکھا ہی کیے اور ڈوبنے والا ڈوب گیا
ساحل کو تم منزل سمجھے، تم لذتِ دریا کیا جانو

اب منزل
 

شمشاد

لائبریرین
اے رہبرِ کامل چلنے کو تیار تو ہوں پر یاد رہے
اس وقت مجھے بھٹکا دینا جب سامنے منزل آ جائے


وقت
 

محمد وارث

لائبریرین
زندگی اک دکان کھلونوں کی
وقت بگڑا ہوا سا بچہ ہے

آئنے میں جو عکس ہے امجد
کیوں کسی دوسرے کا لگتا ہے

(امجد سلام امجد)

اب ۔ زندگی

۔
 

شمشاد

لائبریرین
زندگی کیا ہے چند عناصر کا ظہور ترتیب
موت کیا ہے انہی اجزاء کا پریشاں ہونا


پریشاں
 

شمشاد

لائبریرین
بجتے ہیں خیالوں میں تیری یاد کے گھنگھرو
کچھ دن سے میرا گھر بھی پری خانہ ہوا ہے


گھر
 

محمد وارث

لائبریرین
مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کردے
میں جس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کردے

(افتخار عارف)

مکان

۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ زمیں تب بھی نگل لینے پے آمادہ تھی
پاؤں جب ٹوٹی شاخوں سے اتارے ہم نے
ان مکانوں کو خبر ہے نہ مکینوں کو خبر
اُن دنوں کی جو گفاؤں میں گزارے ہم نے
(کیفی اعظمی)

شاخ
 

الف عین

لائبریرین
خزاں کا بوجھ اٹھائے جھکی ہوئی اک شاخ
یہ لگ رہا ہے مجھے، میری ہی علامت ہے
ا ع

علامت
 

شمشاد

لائبریرین
خوشا وقتے کہ محفل میں بپا شورِ قیامت ہے
کسی جادو بیاں شاعر کی آمد کی علامت ہے

(یہ شعر سرور عالم راز سرور نے راحت اندوری کے لیے کہا تھا)
 

محمد وارث

لائبریرین
ترے سرو قامت سے اک قدِ آدم
قیامت کے فتنے کو کم دیکھتے ہیں

بنا کر فقیروں کو ہم بھیس غالب
تماشائے اہلِ کرم دیکھتے ہیں


فتنہ

۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top