دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حجاب

محفلین
رات یوں دل میں تیری کھوئی ہوئی یاد آئی
جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے
جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے بادِ نسیم
جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آ جائے ۔۔۔۔

قرار
 

شمشاد

لائبریرین
حجاب نے کہا:
میں نہیں تلاش کروں گی شعر ، لفظ بدل دیتی ہوں ۔
اب جو لفظ ہے وہ ہے ۔ امجد ۔

دوسرا دیمک والا شعر ملنا بھی نہیں تھا، میں نے چچا کا تمام دیوان چھان مارا۔ چچا کے دیوان سے سچ مچ کی دیمک نکل آئی لیکن دیمک والا شعر نہیں نکلا :(
 

شمشاد

لائبریرین
رہا کس جرم سے میں بے قرارِ داغِ ہم طرحی
سمندر کو پرِ پروانہ سے کافور مَلتے ہیں
(چچا)

اگلا لفظ “ سمندر “
 

عمر سیف

محفلین
سمندر نے مجھے پیاسا ہی رکھا
میں جب صحرا میں تھا، پیاسا نہیں تھا

اگلا حرف پیاس، پیاسا ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
انہیں کے حصے میں آتی ہے پیاس اکثر
جو دوسروں کو پلا کر شراب پیتے ہیں
(تسنیم فاروقی)

اگلا لفظ “ شراب “
 

عیشل

محفلین
بھلاتا لاکھ ہوں لیکن برابر یاد آتے ہیں
الہی ترک ِ الفت پر وہ کیونکر یاد آتے ہیں
نہ چھیڑ اے ہمنشیں کیفیت صہبا کے افسانے
شراب ِ بیخودی کے مجھ کو ساغر یاد آتے ہیں

ساغر اگلا لفظ
 

شمشاد

لائبریرین
جنونِ بیکسی ساغر کشِ داغِ پلنگ آیا
شرر کیفیتِ مے، سنگ عرضِ نازِ مینائی
(چچا)

اگلا لفظ “ جنون “
 

الف عین

لائبریرین
خبرِ تحیرِ عشق سن، نہ جنوں رہا، نہ پری رہی
نہ تو تُو رہا، نہ تو میں رہا ، جو رہی سو بے خبری رہی
سراج اورنگ آبادی
پری
 

شمشاد

لائبریرین
خود آرا وحشتِ چشمِ پری سے شب وہ بدخو تھا
کہ موم آئینۂ تمثال کو تعویذِ بازو تھا
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
تکلف بر طرف فرہاد اور اتنی سبک دستی
خیال آساں تھا لیکن خوابِ خسرو نے گرانی کی
(غالب)

اگلا لفظ “ خیال “
 

عیشل

محفلین
میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے
سرِ آئینہ میرا عکس ہے،پسِ آئینہ کوئی اور ہے
میں کسی کے دستِ طلب میں ہوں تو کسی کے حرف ِ دعا میں ہوں
میں نصیب ہوں کسی اور کا مجھے مانگتا کوئی اور ہے

نصیب اگلا لفظ
 

الف عین

لائبریرین
بہت سے نام ہیں اس گہرے گہرے پانی میں
سیاہیوں سے ؛لکھے ہیں, نصیب لگتے ہیں

نام
 

حجاب

محفلین
سرِ بزمِ حُسنِ کلام تھا ترا نام بھی مرا نام بھی
کبھی شہر شہر میں عام تھا ترا نام بھی مرا نام بھی
ابھی خاک پر بھی لکھیں تو موجِ ہوا مٹا کے الجھ پڑے
کبھی زینتِ درو بام تھا ترا نام بھی مرا نام بھی۔

شہر
 

سارہ خان

محفلین
ایک ہی شہر میں اتنی بارش ٹھیک نہیں
آؤ ہم تم بانٹ لیں آنکھوں کی برسات
میں جی لوں گا مجھ کو راس ہے تاریکی
سارے دن تم لے لو مجھ کو دے دو رات

برسات
 

حجاب

محفلین
ساون بھادوں ساٹھ ہی دن ہیں پھر اس رت کی بات کہاں
اپنے اشک مسلسل برسیں اپنی سی برسات کہاں۔

اشک
 

شمشاد

لائبریرین
تا کہ تجھ پر کھلے اعجازِ ہوائے صیقل
دیکھ برسات میں سبز آئنے کا ہو جانا
(غالب)

اگلا لفظ “ آئینہ“
 

عمر سیف

محفلین
تیرا چہرہ ہے آئینے جیسا
کیوں نہ دیکھوں ہے دیکھنے جیسا
تم اچانک ملے تھے جب پہلے
پل نہیں ہے وہ بھولنے جیسا
دوست مل جائیں گے کئی لیکن
نہ ملے گا کوئی میرے جیسا

اگلا حرف “اچانک“
 

الف عین

لائبریرین
کل چھم سے اچانک وہ مرے گھر میں‌جو آیا
اور شومئ تقدیر کہ میں گھر میں نہیں تھا

گھر
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top