دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ (مکمل)

قسیم حیدر

محفلین
میں بعض مصروفیات کی بنا پر عرصہ دراز سے غیر متحرک ہوں۔ تفہیم کا کام بھی معلق پڑا ہے۔ آج محفل پر آمد ہوئی تو بڑی خوشی ہوئی کہ ایک اور کتاب پایہ تکمیل کو پہنچ گئی۔ بہت بہت مبارک
 

شمشاد

لائبریرین
قسیم بھائی ذرا آ جائیں پھر تفہیم والے دھاگے پر اور بتائیں کہ اسے کیسے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ! آپ ذاتی پیغام میں مجھے جملہ معترضہ ارسال کر دیجئے، ہم مرمت کر دیں گے اور آئندہ کے لیے احتیاط بھی برتیں گے۔:)

:)

نہیں اب تو ڈر لگ رہا ہے ذپ میں لکھ کر بھیجنے سے ، آپ نے واضح ہی نہیں کیا مرمت کس کی ہوگی :)
 

محسن حجازی

محفلین
آپی
اصل میں اس قسم کی تحاریر میرے خیال میں تناظر کی متقاضی ہیں انہیں دھاگے سے الگ کر کے نہیں پڑھا جا سکتا۔ تمام تر مزاح کی بنیاد ایک ایسے غالب کے برقی نسخے پر ہے جس میں کچھ اشعار سرخ ہیں، حاشیے ہیں،جن کا مذاق اڑایا گیا ہے، کئی لوگوں نے ٹائپ کیا ہے، اس میں ایک پختون بہن بھی شامل ہیں، ادھر ایک رکن نے بھی تازہ تازہ غزل پیش کی ہے جس کا تیا پانچہ کرتے ہوئے اس پر قبضے کی خواہش کے پردے میں مدح سرائی ہے، پختون بہن پر پھبتی کسی گئی ہے (جو انہوں نے کمال شفقت سے ہنس کر ٹال دی ہے اور برا نہیں مانا)۔۔۔ الغرض میری تحاریر میں کبھی بھی کوئی اس قابل نہیں ہوئی کہ اسے تناظر سے علیحدہ بھی پڑھا جائے۔
تاہم میری خواہش ضرور ہے کہ اردو میں مزاح نگاری میں میرا حقیر سا نام بھی کبھی یاد کیا جائے لیکن ابھی وہ پختگی نہیں۔۔۔ ہنوز دلی دور است۔۔۔ و ایں سعادت بزور بازو نیست۔
اور اگر یہ نہیں تو کم سے کم اپنی آپ بیتی لکھنے کا ضرور ارادہ ہے۔
میں نے آخری کتاب انٹر کی اردو کی نصاب پڑھی تھی اس کے علاوہ بخدا میرا کوئی مطالعہ بھی نہیں۔
باقی رہی مرمت تو بخدا ہمارے مافی الضمیر میں جملے کی مرمت ہی تھی ہاں آپ کی طرف سے اپنی مرمت کا انتظار ضرور تھا۔
اگر ذاتی پیغام نہ سہی، یہیں بتا دیجئے تاکہ اصلاح ہو جائے (اب کہ مرمت نہیں کہا میں نے :grin: )
 
ماشاءاللہ محترم اعجاز عبید صاحب، جیہ بہن، اور دوسرے تمام احباب جو اس کام کے ساتھ منسلک رہے ان سب کو بالخصوس اور پوری محفل کو بالعموم اس پراجیکٹ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس ای بک کے لئے ایک ٹائٹل ڈیزائن کیا ہے ، آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا
ghalib.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
کاشف صاحب نہایت عمدہ کام کیا ہے آپ نے۔ امید ہے جیہ اور اعجاز بھائی کو بھی بہت پسند آئے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
واہ واہ۔۔ بخدا کیا کام کیا ہے کاشف نے۔ طبیعت خوش کر دی۔
یہ دوسری بات ہے کہ میں ای بک کا سائز کم سے کم رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہند و پاک میں ڈائل اپ پر بھی آسانی سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں کتابیں۔
 

الف عین

لائبریرین
غالب کے نام میں مرزااسد ایک لفظ بن گیا ہے کاشف۔ شاید مرزا اور اسد کے درمیان سپیس نہیں دی ہے جیسی کہ اردو ٹائپ کرنے والوں کی عادت ہے۔
 
کل رات کو محترم سید شاکر القادری صاحب نے اس ڈیزائن میں کچھ تبدیلیاں تجویز کی تھیں، ان ترامیم کے بعد یہ نیا ڈیزائن آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں

ghalib2.jpg
 
غالب کے نام میں مرزااسد ایک لفظ بن گیا ہے کاشف۔ شاید مرزا اور اسد کے درمیان سپیس نہیں دی ہے جیسی کہ اردو ٹائپ کرنے والوں کی عادت ہے۔

اعجاز صاحب ڈیزائن کی پسندیدگی کا شکریہ۔ ڈیزائن میں لکھا گیا نام "مرزا اسد اللہ خان غالب" میں نے دیوان غالب کے مسودے میں سے کاپی کیا تھا۔ ہم اس ای بک کے دو ورژن بھی تو ڈاؤنلوڈ کے لئے رکھ سکتے ہیں ایک ڈائل اپ والوں کے لئے اور ایک براڈ بینڈ استعمال کنندگان کے لئے
 

جیہ

لائبریرین
بہت شکریہ کاشف مجید صاحب۔ ڈیزائن واقعی بہت اچھا ہے۔ اور دیوان غالب کے شایان شان بھی ۔ بس مرزا اور اسد میں سپیس ہونا چاہئے
 

الف عین

لائبریرین
لکھنے میں حرج تو نہیں برقی نسخہ، لیکن ضروری بھی نہیں قسیم۔ کیا خیال ہے جوجو۔۔
ویسے ماشاء اللہ تم بھی اس میدان میں کود گئی ہو۔ مطلب ڈزائننگ کے۔ لیکن تم نسخہ والا جملہ اوپر تو ٹھیک لے آئیں لیکن یہ سنٹر الائن نہیں رہا۔ اس کو مرکزی کر دو۔
 

محسن حجازی

محفلین
لیجئے اعجاز انکل۔
میں قسیم حیدر کو بھی صاحب سمجھتا رہا مرک کی طرح۔ :grin:
چلئے صبح صبح درستگی ہو گئی۔
 
Top