[دیوان غالب] تبصرے اور تجاویز

الف عین

لائبریرین
آخری غزل میرے پاس یہ ہے:
سیماب پشت گرمیِ آئینہ دے ہے ہم
حیراں کیے ہوئے ہیں دلِ بے قرار کے

اور قصائد:
سازِ یک ذرّہ نہیں فیضِ چمن سے بیکار

دہر جُز جلوۂ یکتائِ معشوق نہیں

ہاں مہِ نو سنیں ہم اس کا نام

اس کے بعد سے کرنا ہے، اور اب فیڈلہ تم کو دیتا ہوں کہ تم کام کی تقسیم کر دو،
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اعجاز اختر صاحب ، کیا آپ نے قصائد میں صفتِ انبہ تک دیکھ لیا ہے یا دیکھیں گے ؟

میرے پاس قصائد کا حصہ اس طرح ہے:

منقبتِ حیدری
ساز یک ذرہ نہیں ۔۔۔۔

فی المنقبت
دہر جز جلوہ ۔ ۔ ۔

مدح شاہ
ہاں مہ نو سنیں ہم اس کا نام ۔۔۔۔

مدح شاہ
صبحدم دروازہ ۔۔۔۔

در صفتِ انبہ
ہاں ، دلِ درد مندِ زمزمہ ساز ۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
مطلب میری محنت ضائع ہو گئی۔ اسی لئے عرصے سے لکھ رہا تھا کہ کیا کیا دستیاب ہے مواد تا کہ کچھ ریپیٹ نہ ہو جائے۔ شروع کے تینوں قصائد جیسا کہ میں نے پچھلی پوسٹ میں لکھا ہے، میں نے تائپ کے ہیں لیکن انبہ ابھی نہیں کیا۔ اس کے آگے ذرا تم کام کی تقسیم کر دو تاکہ کچھ ’ڈپلیکیشن‘ نہ ہو۔
اس لفظ کا ہے کچھ اردو مترادف؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپ کی مراد ڈپلیکیشن کے مترادف سے ہے؟

تکرار کا لفظ یہاں استعمال کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے
-----------------------------------
 

الف عین

لائبریرین
رضوان، اب بھی تقریباً 50 غزلیات باقی ہیں۔ میں نے خود کو روک رکھا ہے کہ معلوم نہیں دوسرے کیا ٹائپ کر رہے ہیں۔ شگفتہ نے تو وہی ٹائپ کر دی ہیں (یا اپ لوڈ کر دی ہیں پہلے سے کہیں سے حاصل شدہ) جو پہلے سے موجود تھیں میرے پاس۔ تم کچھ کر رہے ہو کیا؟ قصائد کے علاوہ قطعات اور رباعیات بھی باقی ہیں ابھی۔
 

فریب

محفلین
یہ کام ابھی تک تقسیم نہیں‌کیا گیا۔۔۔۔۔۔ اگر تقسیم نہیں ہو گا تو کیسے پتا چلے گا کہ کس نے کیا کام کرنا ہے۔۔۔۔۔ اعجاز صاحب آپ ہی اس کو تقسیم کریں اور بتا دیں کہ کون کیا ٹائپ کرے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
رضوان، اب بھی تقریباً 50 غزلیات باقی ہیں۔ میں نے خود کو روک رکھا ہے کہ معلوم نہیں دوسرے کیا ٹائپ کر رہے ہیں۔ شگفتہ نے تو وہی ٹائپ کر دی ہیں (یا اپ لوڈ کر دی ہیں پہلے سے کہیں سے حاصل شدہ) جو پہلے سے موجود تھیں میرے پاس۔ تم کچھ کر رہے ہو کیا؟ قصائد کے علاوہ قطعات اور رباعیات بھی باقی ہیں ابھی۔


السلام علیکم

روک رکھنے کی کچھ ایسی ہی صورت ادھر بھی ہے :)

شاید میں اپنی بات واضح نہیں کرپائی ۔ اعجاز صاحب کیا جو غزلیات (س تا ل) میں نے الگ سے آپ کو بھیجی ہیں کیا آپ نے ان کے بارے میں کہا ہے کہ دوبارہ ٹائپ ہوگئی ہیں ۔ میرے پاس پہلے سے حاصل شدہ صرف دیوانِ غالب کے الگ الگ نمونے ہیں جنہیں میں اپنے بک شیلف سے اُٹھاتی ہوں اور کھول کر اپنے سامنے رکھ کے ٹائپ کرنا شروع کر دیتی ہوں ۔

قصائد میں سے میں نے کچھ ٹائپ نہیں کیا ۔ قصائد کے بارے میں جو سوال میں نے کیا وہ اس لئے کہ میرے پاس جو نسخے ہیں ان میں قصائد کو الگ الگ انداز میں دیا گیا ہے مثلا ایک میں عنوان بھی دیے گئے ہیں جبکہ دوسرے میں عنوان موجود نہیں ہیں بس اشعار ہی نظر آتے ہیں۔ میرا سوال اسی پس منظر میں تھا کہ آپ کی محنت ضایع نہیں ہو۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز صاحب

آپ کا میسج ابھی ملا ہے اور میں یہاں اپنے خیالات مجتمع (پوسٹ) کرنے پر لگی ہوئی تھی :)
 

الف عین

لائبریرین
میں نے
ہاں مہِ نو سنیں ہم اس کا نام
سے پہلے کے قصائد ٹائپ کر رکھے ہیں۔
اس کے بعد ’خاور کھلا‘ اور انبہ اور پھر مختلف وطوات باقی ہیں چکنی ڈلی وغیرہ نوعیت کے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اب جو کچھ باقی ہے اس میں سے قطعات اور رباعیات کو میں ٹائپ کررہی ہوں ، باقی غزلیات ٹائپ کرنے کے لئے اگر کوئی رکن اپنا نام دینا چاہیں تو بتا دیں ورنہ یہی غزلیات دیوانِ غالب کے معاملے میں کوتاہی برتنے پر سیدہ شگفتہ سے بطور سزا ٹائپ کروائی جائیں :)
 

الف عین

لائبریرین
خود کو سزا دے کر خوش ہو رہی ہو شگفتہ؟
بہتر ہو کہ مل بانٹ کر کام کیا جائے۔
فریب! تم الٹی طرف سے شروع کرو اور آخری 'آسماں کے لئے' سے 'ابنِ مریم ہوا کرے‘ تک کر دو۔ تب تک میں دیکھتا ہوں کہ بیچ کی ایک دو غزلیں ہیں میرے پاس۔ اور ابنِ مریم ہوا کرے والی بھی شاید ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز صاحب

خاور کھلا اور در صفتِ انبہ یعنی صرف دو قصیدے باقی ہیں ۔
---------------------------------------

فریب ،

اگر آپ کے پاس دیوانِ غالب موجود ہے تو آپ سے درخواست ہے کہ خاور کو کھلنے میں مدد کریں یعنی کہ خاور کھلا کو آپ ٹائپ کر لیں ۔

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فریب تو اب غزلوں پہ مشق کریں گے ۔

شکریہ کا موقع اب کس کو دیا جائے ، ہیں کوئی صاحب یا صاحبہ:)

مہوش کہاں ہیں آپ ، کہیں سے دیوانِ غالب تو ڈھونڈیں ذرا :)
 

ماوراء

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
فریب تو اب غزلوں پہ مشق کریں گے ۔

شکریہ کا موقع اب کس کو دیا جائے ، ہیں کوئی صاحب یا صاحبہ:)

مہوش کہاں ہیں آپ ، کہیں سے دیوانِ غالب تو ڈھونڈیں ذرا :)
شگفتہ، اگر مجھے دیوانِ غالب مل گئی تو میں ضرور آپ کی مدد کر دوں گی۔
 

ماوراء

محفلین
شگفتہ، شکریہ کی کوئی بات نہیں۔!

میرا خیال ہے کہ مجھے کتاب مل جائے گی۔ بس آپ مجھے بتا دیجئے گا کہ میں نے کون سا حصہ ٹائپ کرنا ہے۔؟
 
Top