وکی پیڈیا کے مطابق ۔۔۔۔۔
1958ء تک پاکستان کا دارالحکومت کراچی رہا۔ کراچی کی بہت تیزی سے بڑھتی آبادی اور معاشیات کی وجہ سے دارالحکومت کو کسی دوسرے شھر منتقل کرنے کا سوچا گیا۔ 1958ء میں اس وقت سے صدر ایوب خان نے راولپنڈی کے قریب ایک جگہ کا انتخاب کیا اور اسے تیار کرنے کا حکم دیا۔ عارضی طور پر دارالحکومت کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا اور 1960ء میں اسلام آباد پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا۔ شہر کی طرز تعمیر کا زیادہ تر کام یونانی شہری منصوبہ دان Constantinos A. Doxiadis نے کیا۔ 1968ء میں دارالحکومت کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
جی شمشاد بھائی، وکی پیڈیا پر ضروری نہیں کہ درست لکھا ہو۔ غلط بھی ہو سکتا ہے۔ضروری تو نہیں کہ جو وکی پیڈیا پر لکھا ہوا ہے وہی صحیح ہے۔
سوال: باپ بیٹا کار میں کہیں جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا ۔۔ باپ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ بیٹے کو ہوسپیٹل لے جایا گیا ۔۔ جب وہ ہوسپیٹل پہنچے تو تو ڈاکٹر نے کہا کہ اس کا آپریشن کوئی اور ڈاکٹر کرے کیونکہ یہ میرا بیٹا ہے ۔۔۔ یہ کیسے ممکن ہے جبکہ اس کا باپ تو مر چکا ہے ؟
جہاں کہیں بھی ملتے ہیں وہاں سے لاتی ہوں ۔۔ آپ جواب دیں سوال کی تفتیش نہ کریں ۔۔:tounge:
جو ہلاک ہوا وہ اس بچے کا باپ ہی تھا !۔۔۔۔
جی ہاں ایسے بھی لکھا جا سکتا ہے ۔۔ کار میں سوار باپ بیٹا تھے ۔۔ جو بچہ زخمی ہوا اس کا ہی باپ ہلاک ہوا ۔۔
چلیں کسی اور کو کوشش کرنے دیں ۔۔
ابھی فاتح بھائی ہوتے تو کھٹ سے اس کا جواب آ جاتا ۔۔
ابن سعید اور شمشاد بھائی سے بھی صحیح جواب کی توقع ہے ۔۔
جی ہاں ایسے بھی لکھا جا سکتا ہے ۔۔ کار میں سوار باپ بیٹا تھے ۔۔ جو بچہ زخمی ہوا اس کا ہی باپ ہلاک ہوا ۔۔
چلیں کسی اور کو کوشش کرنے دیں ۔۔
ابھی فاتح بھائی ہوتے تو کھٹ سے اس کا جواب آ جاتا ۔۔
ابن سعید اور شمشاد بھائی سے بھی صحیح جواب کی توقع ہے ۔۔
سارہ نے اتنے اعتماد سے کہا ہے تو میں ہی 'کھٹ سے' کوشش کرتا ہوں۔
وہ ڈاکٹر 'صاحبہ' اس لڑکے کی والدہ ہوں گی۔