ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدصابر

محفلین
کوئی نیا سوال نہیں؟ پھر میری طرف سے
ایک عورت ہوٹل کے کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی۔ دروازے پر دستک ہوئی۔ اس نے دروازہ کھولا تو سامنے بالکل ایک اجنبی آدمی تھا۔ وہ کہنےلگا "معافی چاہتا ہوں میں‌سمجھا میرا کمرہ ہے"
یہ کہہ کر وہ راہداری کے پار لفٹ میں‌چلا گیا۔ عورت نے اس کے جاتے ہی استقبالیہ پر فون کیا اور بتایا کہ ایک آدمی یہاں‌چوری کی نیت سے آیا تھا۔
کس بات نے عورت کو یہ بات سوچنے پر مجبور کیا کہ وہ آدمی چور تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر وہ وہاں رہ رہا ہوتا تو لفٹ میں واپس نہ جاتا، دائیں بائیں کسی اور کمرے کا رُخ کرتا۔
 

راجہ صاحب

محفلین
اگر وہ شخص غلطی سے اس کمرے تک آیا تھا تو اس کو واپس لفٹ میں نہیں جانا چاہیے تھا کمرہ نمبر تو انسان بھول سکتا ہے لیکن منزل / فلور بھولنا خاصا مشکل ہے
 

فخرنوید

محفلین
اگر وہ اس کا کمرہ ہوتا تو اس گدھے کو اپنے دروازے پر دستک دینے کی کیا ضرورت تھی۔
وہ چابی گھماتا اور اندر چلا جاتا۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
اللہ تعالی آپ سب کواپنی امان میں رکھے آمین
یقین ہے اس سوال کا جواب مجھے یہاں سے مل جائے گا ۔
کسی نے اپنے دوست سے پوچھا کہ
" کل آپ کے ساتھ اک خاتون کو دیکھا تھا وہ کون تھیں ؟
دوست نے جواب دیا کہ اس کی ساس اور میری ساس آپس میں ماں بیٹی ہیں ۔
اب رشتہ آپ خود تلاش کر لیں میں ذرا جلدی میں ہوں "
ان صاحب کا اس خاتون سے کیا رشتہ تھا ؟
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
کیا ہوا جناب شمشاد میرا انجانے میں بھی فکر تکلم آپ نہیں تھے۔

مجھے معلوم ہے کہ مخاطب میں نہیں تھا۔ ویسے آپ کی اطلاع کے لیے میں ایسے طرز تکلم کا عادی بھی نہیں ہوں۔

یہ اردو محفل ہے اور اس کی اپنی ایک حیثیت ہے، اپنا ایک معیار ہے جسے قائم رکھنے کے لیے ہم پوری کوشش کرتے ہیں۔

آپ خود بھی ایک فورم چلاتے ہیں، اگر ویسی ہی زبان یہاں استعمال کرنی ہے تو بخشو بی بلی چوہا لنڈورہ ہی بھلا۔
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم
اللہ تعالی آپ سب کواپنی امان میں رکھے آمین
یقین ہے اس سوال کا جواب مجھے یہاں سے مل جائے گا ۔
کسی نے اپنے دوست سے پوچھا کہ
" کل آپ کے ساتھ اک خاتون کو دیکھا تھا وہ کون تھیں ؟
دوست نے جواب دیا کہ اس کی ساس اور میری ساس آپس میں ماں بیٹی ہیں ۔
اب رشتہ آپ خود تلاش کر لیں میں ذرا جلدی میں ہوں "
ان صاحب کا اس خاتون سے کیا رشتہ تھا ؟
نایاب




سیدھا سا رشتہ ہوا،
سسر اور بہو کا۔
 

محمدصابر

محفلین
ہیں!‌میرے پچھلے سوال کا شمشاد بھائی اور فخر بھائی نے مل جل کرتیا پانچا کر دیا۔ اور اس کے بعد بھی سوال و جواب ہو چکا۔ خیر اگلا سوال دیتا ہوں۔

"یہ طوطا جو کچھ سنتا ہے اسے دہراتا ہے" پالتو پرندوں کی دکان کے مالک نے پچھلے ہفتے میری بہن سے کہا۔ اور میری بہن نے اسے خرید لیا۔ کل وہ اسے یہ کہہ کر واپس کر آئی کہ طوطا تو اب تک ایک لفظ بھی نہیں‌بولا۔ لیکن دکاندار نے جھوٹ نہیں‌بولا تھا۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں‌کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟
 

محمدصابر

محفلین
ایک پولیس والا ایک ریسٹورنٹ کے پاس سے گزر رہا تھا کہ اس نے ایک آواز سنی۔ "علی بندوق کے ساتھ نہیں"۔ وہ دوڑتا ہوا اندر گیا اس نے دیکھا کہ ایک ڈاکٹر، ایک وکیل اور ایک دودھ والا فرش پر ایک آدمی کی لاش کے پاس کھڑے ہیں۔ وہ فورا دودھ والے کے پاس گیا اور اس گرفتار کر لیا۔ پولیس والے نے قتل ہوتے نہیں دیکھا اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ کس نے اس آدمی کو مارا۔پھر پولیس والے کو کس طرح پتا چلا کہ قاتل دودھ والا ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
کیونکہ ڈاکٹر کا کام لوگوں کی جان بچانا ہے اور وکیل کا کام لوگوں کی وکالت کرنا اور انہیں انصاف دلوانا ۔ دونوں ہی کسی طور اس قسم کے فعل کو سر انجام دینے کی حماقت کم ہی کریں گے اس لئے اس کے زہن میں یہ خیال آیا کہ شاید دودھ والے نے مارا ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پولیس والا دودھ والے کو جانتا ہو گا جس کا نام علی ہے۔ پولیس والا جیسے ہی اندر گیا ہو گا اس نے علی کے ہاتھ میں بندوق دیکھ کر اس کو گرفتار کیا ہو گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top