ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میرے ذہن میں کچھ ایسے آتا ہے

علی نے یکم جنوری 2009 کو کہا پرسوں یعنی کہ 30 دسمبر 2008 کو میں 27 سال کا تھا۔

یکم جنوری 2009 کو 28 سال کا ہوا۔
یکم جنوری 2010 کو 29 سال کا ہوا۔
30 دسمبر 2010 کو 30ویں سال میں لگ جائے گا۔
 
محمدصابر

محفلین
شمشاد بھائی کچھ معاملہ جما نہیں۔ ذرا دوبارہ سمجھائیے۔ ویسے اس کی سالگرہ کس تاریخ کو بنی
 
شمشاد

لائبریرین
اس کی سالگرہ 30 دسمبر کو ہی بنتی ہے۔

ویسے فہیم کے دیئے ہوئے اکثر سوال حل ہونے والے نہیں ہوتے۔
 
سارہ خان

محفلین
یہ تو محمد صابر نے دیا ہوا ہے سوال ۔۔ مجھے تو جواب جاننا ہے بس کہ کیا ہے ۔۔:battingeyelashes: بتاتے ہی نہیں اتنے دن ہو گئے ۔۔۔:worried:
 
شمشاد

لائبریرین
اگر صابر بھائی کا دیا ہوا سوال ہے تو پھر ضرور اس کا کوئی نہ کوئی حل بھی ہو گا۔
 
محمدصابر

محفلین
میرے ذہن میں کچھ ایسے آتا ہے

علی نے یکم جنوری 2009 کو کہا پرسوں یعنی کہ 30 دسمبر 2008 کو میں 27 سال کا تھا۔

یکم جنوری 2009 کو 28 سال کا ہوا۔
یکم جنوری 2010 کو 29 سال کا ہوا۔
30 دسمبر 2010 کو 30ویں سال میں لگ جائے گا۔
شمشاد بھائی سوال ہوئے بہت دیر ہو گئی ہے اس لئے میں‌جواب دے رہا ہوں
اصل میں‌علی کی سالگرہ 31 دسمبر کو ہے۔
وہ یکم جنوری کو میرے پاس آیا اور کہا کہ پرسوں (یعنی 30 دسمبر2008کو)میں‌27سال کا تھا۔ کل یعنی (31دسمبر 2008)کو وہ 28 سال کا ہو گیا۔
اس سال (یعنی 31دسمبر2009) کو وہ 29 سال کا ہو جائے گا۔
اور اگلے سال یعنی(31دسمبر2010)کو وہ 30 سال کا ہو جائے گا۔
:grin:
 
محمدصابر

محفلین
اسی لئے میں‌نے کہا تھا کہ اتنے قریب آکر آپ ہمت ہار گئے۔ بہرحال اگلا سوال جلد ہی بھیجنے کی کوشش کرتا ہوں
 
محمدصابر

محفلین
تین دوست درختوں سے سیب اتارنے گئے اور انہوں‌نے 65 سیب اکٹھے کئے۔ پہلے درخت پر تینوں‌نے ایک جتنے سیب توڑے۔ دوسرے درخت سے انہوں نے پہلے درخت سے توڑے گئے سیبوں سے تین گنا سیب توڑے۔ تیسرے درخت سے سیب انہوں‌نے توڑے تو ان کے پاس سیبوں‌کی تعداد اس درخت تک پہنچنے کے وقت تک ان کے پاس موجود سیبوں سے پانچ گنا تھی۔پانچوں درخت سے انہوں‌نے صرف 5 سیب توڑے ۔ پہلے درخت سے ہر بندے نے کتنے سیب توڑے؟
 
زونی

ایک ایک سیب :battingeyelashes:
 
سارہ خان

محفلین
مین نے حساب کیا تو زونی والا جواب ہی بنا
یعنی ایک ایک سیب ۔۔

پہلے درخت سے تین سیب
دوسرے سے نو
ہوگئے 12
تیسرے سے جتنے بھی توڑے تعداد ہوئی 5 گنا یعنی 60
آخری سے توڑے 5 ۔۔۔
ہوگئے 65 ۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top