زکریا نے کہا:
ایک کمرے میں 23 لوگ ہیں۔ کیا probability ہے کہ ان میں سے دو کی سالگرہ ایک ہی دن ہو گی؟
50 فیصد۔
اب اس کی تفصیل:
اگر دو شخص ہوں تو یہ چانس کہ دوسرے کی سالگرہ پہلے والی نہ ہو یہ ہے کہ وہ سال کے باقی 364 دنوں میں سے کسی دن پیدا ہوا ہو۔ یعنی probability ہوئی 364/365
اب اگر تیسرا شخص بھی شامل کر لیں تو اس کی سالگرہ باقیوں سے فرق ہونے کے لئے اس کی سالگرہ 363 میں سے کسی دن ہونی چاہیئے۔ تو کل probability ہوئی (363/365)(364/365)
اسی طرح چوتھا شخص موجود ہو تو ہر ایک کی فرق سالگرہ کی probability ہے (364/365)(363/365)(362/365)
اسی طرح ہم 23 لوگوں کی سالگرہ مختلف دنوں میں ہونے کی probability کا حساب لگا سکتے ہیں۔ یہ جواب 0.5 ہے یعنی 50 فیصد۔ پھر اسے 1 میں سے منفی کیا تو یہ probability آ گئی کہ کم از کم دو لوگوں کی سالگرہ ایک ہی دن ہو گی۔