تعارف رئبیکا افتخار

شمشاد

لائبریرین
اب کیا بتاؤں بھابھی جی جب میں اردو محفل میں آیا تھا تو سب سے پہلے آڑے ہاتھوں افتخار بھائی نے ہی لیا تھا۔ وہ تو خیریت گزری کہ بچ بچا کر نکل گیا تھا۔
 
اب تو اس دھاگے کا عنوان بھی بدلنے کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔ :) ویسے میں بھابھی کے بجائے اپیا ہی کہنا پسند کروں گا۔

کیوں جی، کیوں بدلنا پڑے گا عنوان اور اگر بدلنا پڑے گا تو کیا رکھیں گے۔ تفصیل سے بیان فرمائیے۔
اور بھلے کہنے کو جو آپ جی چاہے کہیے، اپیا کہنے پر میں آپ کی مشکور ہوں۔
 
اب کیا بتاؤں بھابھی جی جب میں اردو محفل میں آیا تھا تو سب سے پہلے آڑے ہاتھوں افتخار بھائی نے ہی لیا تھا۔ وہ تو خیریت گزری کہ بچ بچا کر نکل گیا تھا۔

مطلب افتخار آپ سے بھی قدیم ہیں؟ اور آپ لوگ اتنے عرصہ سے اک دوسرے جو جانتے ہیں، پھر تو مزہ آتا ہوگا آپ کی باتیں پڑھ کر، ویسے مجھے بھی اچھا لگا، کوئی بندہ بیگانہ لگا ہی ہیں، لگتا ہے ہم سب ایک دوسرے کو پہلے ہی سے جانتے ہیں۔
 
چلئے عنوان نہیں بدلتے۔ اپنا ارادہ ہی بدل لیتے ہیں۔

اپیا آپ مشکور ہونے لگیں پھر تو مجھے مسئلہ ہو جائے گا کہ ایسا کیا کہوں کہ کم از کم اپیا مشکور نہ ہوں۔
 
ابن سعید بھائی، چلئے نہیں بدلئے مگر یہ تو بتلا کے دیجئے کہ آپ کے دل میں یہ خیال کیسے آیا اور متوقع نیا نام کیا ہوتا اس تھریڈ کا؟

میرے مشکور ہونے سے آپ کو کیا ہوا جی؟
 
بھائی کے لئے اس سے زیادہ پریشان کن بات کیا ہو سکتی ہے کہ بہن اس کے اپیا کہنے پر بھی شکر گزار ہو۔ خیر! :)

اب جب ارادہ ہی بدل دیا تو کیا ذکر کروں۔ :)
 
ایسا بھی کیا چھپانا، بتلا دیتے توبقول افتخار میرے بھی علم میں اضافہ ہوجاتا۔ خیر آپ کی مرضی۔

آپ شرمندہ مت ہوں ۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
مطلب افتخار آپ سے بھی قدیم ہیں؟ اور آپ لوگ اتنے عرصہ سے اک دوسرے جو جانتے ہیں، پھر تو مزہ آتا ہوگا آپ کی باتیں پڑھ کر، ویسے مجھے بھی اچھا لگا، کوئی بندہ بیگانہ لگا ہی ہیں، لگتا ہے ہم سب ایک دوسرے کو پہلے ہی سے جانتے ہیں۔

ہاں جی بالکل ڈاکٹر صاحب مجھ سے بھی قدیم ہیں اردو محفل میں بھی اور اردو محفل سے باہر بھی۔ وہ تو بیچ میں یہ کافی عرصہ غائب رہے تو ایک خلا آ گیا۔
 
تیشہ

محفلین
بہت شکریہ عظیم بھائی آپ کی شاعری تو خوب ہے برملا اور روز مرہ کی، اور شمشاد بھائی آپ کی ان آرکیو ہٹانے والی ہدائت سے پہلے ہی ان پر چھاپے پڑچکے ہیں اور کچہ چٹھہ سامنے آچکا ہے۔ اور کچھ لوگوں کے پول اس فورم میں داخلہ کے بعد کھل رہے ہیں، جیسے آپ کی اس ہدائت سے یہ بات بھی سامنے آئیی کہ آپ انکے مشیر خاص الخاص ہیں۔

اور بوچھی جی آپ کو ہنسی کس بات پر آرہی ہے۔ کہئے، کیا حال ہیں آپ کے، کوئی سلام دعا نہیں؟

اللہ

کا شکر ہے کرم ہے ، آپ سنائیے اپنا حال ۔؟
 
آپ کے مش۔۔۔۔۔۔کور ہیں اور ہم مم۔۔۔۔ن۔۔ون ہیں
لوگ کہتے ہیں کہ ہم کچھ لیٹ افلاطون ہیں

مجھے اگر آپ (میرے پہلے نام+بھائی) سے بلائیں تو عنایت ہوگی ۔

مجھے اس محفل میں فیصل بھائی کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے اور یہ مجھے زیادہ اچھا لگتا ہے ۔
 
اللہ

کا شکر ہے کرم ہے ، آپ سنائیے اپنا حال ۔؟

شکریہ کہ آپ نے احوال پوچھا، اللہ کا شکر ہے سب اچھا ہے۔ مزے سے زندگی گزر رہی ہے۔ اگر اب کبھی اٹلی آنا ہوا تو بتائیے گا۔ آپ کے بارے میں افتخار سے سنا۔ ملنے کا اشتیاق رہے گا۔
 
آپ کے مش۔۔۔۔۔۔کور ہیں اور ہم مم۔۔۔۔ن۔۔ون ہیں
لوگ کہتے ہیں کہ ہم کچھ لیٹ افلاطون ہیں

مجھے اگر آپ (میرے پہلے نام+بھائی) سے بلائیں تو عنایت ہوگی ۔

مجھے اس محفل میں فیصل بھائی کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے اور یہ مجھے زیادہ اچھا لگتا ہے ۔

بہت اچھے فیصل بھائی، اگر آپ کو ایسے ہی اچھا لگتا ہے تو بھلا ہم کیوں نہ آپ کو ایسے ہی بھلائیں۔
آپکے اشعار بہت برجستہ اور برملا ہوتے ہیں۔ اور روز مرہ طرز کے؟ کیا آپ کا کوئی مجموعہ بھی چھپا؟
 
زینب

محفلین
انشااللہ رابطہ رہے گا آپی میرے لیٹ آنے کی وجہ میرا یہاں موجود نا ہونا تھا۔۔۔۔۔۔۔
 
زونی

محفلین
رئبیکا بھابھی میری جانب سے بھی خوش آمدید گو کہ میں زینب سے بھی لیٹ‌ہوں:mrgreen:
 
زینب

محفلین
آپ کے پاس بہت معقول بہانہ ہے زونی آپ اتے اتے لاہور کی سڑکوں پے کھڑے بارش کے پانی میں‌آٹک گیئں‌تھیں
 
بہت اچھے فیصل بھائی، اگر آپ کو ایسے ہی اچھا لگتا ہے تو بھلا ہم کیوں نہ آپ کو ایسے ہی بھلائیں۔
آپکے اشعار بہت برجستہ اور برملا ہوتے ہیں۔ اور روز مرہ طرز کے؟ کیا آپ کا کوئی مجموعہ بھی چھپا؟

میں ک۔ہاں شاع۔ر کہاں کاتب کہاں ناشر کہاں
جو کتابیں ہم نے چھاپی وہ ہوا میں چھپ گئیں
عشق و مستی کے علاوہ موض۔۔وعِ گ۔فت۔ن بہت
اور جو لکھا تھا ہم نے ساری باتیں کھ۔پ گئیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر میری کوئی کتاب چھپ بھی گئی تو خریدے گا کون پھر تحفے دے دلا کر ہی ایڈیشن ختم کرنا پڑے گا پھر کون پبلشر ہے جو اپنی عزت کو داؤ پر لگا کر میری کتاب چھاپے گا چلو مان لیا پبلشر مان بھی جاتا ہے تو کیا میں مانوں گا۔۔۔؟ یعنی آپ کا مطلب ہے میں خود کو شاعر تسلیم کرلوں۔۔۔؟
 
Top