تعارف رئبیکا افتخار

بڑی بات ہے ادھر تو ابھی تک خوش آمدید کا تہوار چل رہا ہے۔ لگتا ہے کہ ہماری خاتون اول کافی دلعزیز ہوچکی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں نہ ہوں، آخر کو آپکی خاتون اول ہیں۔ کم از کم چھ ماہ تک تو یہ تہوار چلنا ہی چاہیے۔
 

زینب

محفلین
میں کہاں اعتراض کرنے آئی ہوں۔۔۔۔۔میں تو اپ کے اعتراض کا جواب دینے ائی ہوں
 

ابو کاشان

محفلین
السّلامُ علیکم!
محفل میں خوش آمدید!

بقول منیر نیازی
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں، ہر کام کرنے میں
ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو
اسے آواز دینے ہو، اسے واپس بلانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
مدد کرنی ہو اس کی، یار کی ڈھارس بندھانا ہو
بہت دیرینہ رستوں پر کسی سے ملنے جانا ہو
بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو
کسی کو یاد رکھنا ہو، کسی کو بھول جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
کسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو
حقیقت اور تھی کچھ اس کو جا کے يہ بتانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں



اگر کوئی مجھ سے بھی لیٹ آنا چاہتا ہے تو سو بسم اللہ۔
 

زینب

محفلین
اففففففففففففف پا جی میں تو خوش امدید کہنے ائی تھی اپ نے مجھے کس چکر میں‌ڈال دیا
 
تہوار چلنے پر کسی کو بھلا کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔ بلکہ میں‌تو حسد میں‌مبتلا ہوگیا ہوں کہ اتنا لمبا استقبالیہ پروگرام تو میرا بھی نہیں‌چلا تھا۔ بلکہ تب رواج ہی نہیں‌تھا۔
اب تو خیر سے صفحات پہ صفحات پلٹے جارہے ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
شکریہ کہ آپ نے احوال پوچھا، اللہ کا شکر ہے سب اچھا ہے۔ مزے سے زندگی گزر رہی ہے۔ اگر اب کبھی اٹلی آنا ہوا تو بتائیے گا۔ آپ کے بارے میں افتخار سے سنا۔ ملنے کا اشتیاق رہے گا۔






We on Saturday are coming to Italy Venice. I did Text your husband last night and told him.
and since then it is so silent from other side, i wanted to meet you and kids. ,
We are coming but maybe we could not meet you guys. Then some other time, I keep coming and going.

:music:
 
خیال اچھا ہے شمشاد بھائی، لگتا ہے کہ یہی سوچنا پڑے گا۔ ہا ہا ہا، مگر مجھے تو سب جانتے اور ویلکم نئے بندوں کا ہوتا ہے۔
بوچھی جی اصل میں ہم لوگ چھٹیوں پر سسلی میں ہیں اور کل رات کو ہی واپس آئے ہیں۔ اگلی دفعہ ہوگی ملاقات، ویسے ہماری خاتون اول اکثر یوکے جاتی رہتی ہیں۔ رشتہ داروں کے پاس، ادھر ملنے کا بھی چانس بن سکتا ہے۔
 
بہت شکریہ امکانات بھائی، میری اور محترمہ کی طرف سے بھی۔ ویسے بقلم خود بھی آپکا شکریہ ادا کریں گی۔
امید ہے کہ آپ سے رابطہ رہے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
شمشاد کا مشورہ اچھا ہے۔
افتخار۔۔ کسی فرضی نام سے رکنیت لے لو اور دو چار پیغامات پوسٹ کر دو کہ لوگ نوٹس لیں اور تعارف کا سلسلہ شروع کر دیں۔جب تم کو تشفی ہو جائے کہ رسپانس اچھا مل چکا ہے، اور ایسے کسی اور تانے بانے میں کئی کئی صفحات ہو چکے ہیں تو راز فاش کر دو۔ پھر چاہے نبیل سے کہہ کر اپنی نئی رکنیت ختم کر دو۔
 
سلام علیکم اعجاز انکل، میرے خیال میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ تو میں طرحاُ کہہ رہا تھا۔
ورنہ مجھے معلوم ہے کہ احباب کو مجھے سے کتنی محبت ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
اس وقت واقعی شاید رواج نہیں تھا آنے والا چپکے سے گھس جایا کرتا تھا آہستہ آہستہ لوگ پہچاننے لگتے تھے ہم سا کم گو تو ویسے ہی دکھائی نہیں دیتا تھا۔ اب آپ کی اور ہماری آمد میں کوئی دوماہ کا فرق ہے۔ کیا زمانہ تھا افتخار بھائی۔۔۔ اب تو بس کچھ نہیں رہا کوئی چیز خالص نہیں آج کل کے نوجوان تو بس۔۔۔ وغیرہ وغیرہ :grin: :grin:
اب تو بس ڈر ہی رہتا ہے کہ ادھر ہم نے کچھ کہا ادھر سے پیغام آجائے گا کہ حضور تعارف تو کروائیے۔
ویسے ہم جلد ہی تعارف کے دھاگے میں کچھ پیش کرتے ہیں۔
تاہم ملحوظ خاطر رہے کہ یہ سیاسی بیان ہے کوئی قرآن یا حدیث نہیں جسے بدلا نہ جا سکے۔ :grin:
 
Top