رائےونڈ مارچ

محمداحمد

لائبریرین
کیا پاکستان میں چھابڑی والے ٹیکس دیتے ہیں؟

کیوں نہیں!

جب چھابری والا، روز مرہ کی اشیائے خورد و نوش خریدتا ہے اُن میں سے اکثر پر جی ایس ٹی لگا ہوتا ہے۔ جو اُسے دینا پڑتا ہے۔

ہاں البتہ پاکستان میں اُمراء ٹیکس میں ہیر پھیر کرتے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
آپ کے خیال میں موجودہ نظام جس میں آپ کے لیڈر چُننے کا طریقہ جس میں ایم این اے ، ایم پی اے تک بننے کا عمل بھی شامل ہے کیا ایسا کو ئی لیڈر ملنا ممکن ہے ؟؟؟ جہاں الیکشن کمپین چلانے کے لیے آپ کو لاکھوں نہیں کروڑوں روپے چا ہییں ؟؟؟ جہاں ایک وکیل، ڈاکٹر اور ایک چرسی کا ووٹ برابر ہوتے ہیں۔۔ جہاں پانچ ان پڑھ اور نشہ کرنے والے ووٹ دے کر چار پڑھے لکھے لوگوں کو شکست دے دیتے ہیں۔۔ جہاں قیمے والے نان کے بدلے ووٹ خریدے جاتے ہیں؟؟ اور یہ کروڑوں روپے خرچ کرکے اور چرسیوں بد معاشوں کو شکست دے کے اگر کوئی اس منصب تک پہنچ بھی جا ئے تو وہ پھر بھی امانت دار اور عوام کا درد سمجھنے والا ہو تو کیا وفاق میں انہی لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر ، انہی سیاسی نما ئندوں کے ساتھ حکومت میں رہ کے وہ کیا کر لے گا ؟؟؟؟ بات ایک اکیلے لیڈر کی نہیں ۔۔ بات نظام کی ہے ۔۔۔

اگر آج کی حکومت کا احتساب ہو جائے تو آگے آنے والوں کے لئے ایک مثال قائم ہوگی۔ اور ہو سکتا ہے کہ وہ کسی وقت یہ سمجھنے لگیں کہ اب اس 'بزنس' میں سرمایہ کاری نقصان دہ ہے۔ لیکن ایسا نہ ہوا تو سب باریاں لگا کر پاکستان کی دولت کھاتے رہیں گے۔

رہی بات جمہوری نظام کی تو یہ جیسا بھی ہے کئی ایک ملکوں میں تو کامیاب ہے۔ کم از کم ہم پہلے اس درجے تک ہی پہنچ جائیں مزید ترقی اس کے بعد ہوتی رہے گی۔

جب آپ سمجھتے ہیں کہ نظام میں اس قدر بگاڑ ہے تب بھی اس قدر اطمینان کا ہونا سمجھ سے باہر ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
غیر متفق۔ تمام اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان میں ٹیکس دہندگان کی تعداد انتہائی کم اور غریبوں کی تعداد انتہائی زیادہ ہے
غیر متفق۔ اعداد و شمار یہ ظاہر نہیں کرتے کہ غریبوں کی انتہائی زیادہ تعداد جو ٹیکس ادا کرتی ہے وہ ظالم اور خیانتکار حکمرانوں اور امراء کی جیبوں میں کیسے چلا جاتا ہےاور کس طرح ان کی عیاشیوں پہ خرچ ہوتا ہے۔
 

زیک

مسافر
کیوں نہیں!

جب چھابری والا، روز مرہ کی اشیائے خورد و نوش خریدتا ہے اُن میں سے اکثر پر جی ایس ٹی لگا ہوتا ہے۔ جو اُسے دینا پڑتا ہے۔

ہاں البتہ پاکستان میں اُمراء ٹیکس میں ہیر پھیر کرتے ہیں۔
کیا امراء روز مرہ کی اشیاء پر جی ایس ٹی نہیں دیتے؟
 

زیک

مسافر
کیوں نہیں!

جب چھابری والا، روز مرہ کی اشیائے خورد و نوش خریدتا ہے اُن میں سے اکثر پر جی ایس ٹی لگا ہوتا ہے۔ جو اُسے دینا پڑتا ہے۔

ہاں البتہ پاکستان میں اُمراء ٹیکس میں ہیر پھیر کرتے ہیں۔
کیا جی ایس ٹی سے پہلے چھابڑی والے بہترین مال دیا کرتے تھے؟
 
تبدیلی نیچے سے اوپر ہو یا اوپر سے نیچے، دونوں میں سے کوئی ایک طریقۂ کار بھی اخلاصِ نیت کے ساتھ اپنایا جائے تو فوائد سامنے آئیں گے۔

میری رائے میں پاکستان کے دو بڑے مسائل کرپشن اور لاقانونیت ہیں۔ باقی تمام مسائل کی جڑ یہی 2 مسائل ہیں۔
چاہے دہشت گردی ہو، چاہے تعلیم کی کمی ہو یا صحت کی سہولیات کا نہ ہونا ہو، یا کوئی دیگر۔
یہ سب کے سب مسائل ان دو بڑے مسائل سے جڑے ہوئے ہیں۔
اور یہ دونوں مسائل اوپر سے لے کر نیچے تک ہماری قوم میں سرایت کر چکے ہیں۔
ان 2 مسائل کو بھی دیکھا جائے تو کرپشن بھی لاقانونیت سے ہی جنم لے رہی ہے۔ تو سب سے بڑا مسئلہ لاقانونیت ہے۔

لہٰذا دونوں طرف سے (قیادت کی تبدیلی اور اپنے انفرادی کردار میں تبدیلی) بہتری کی پر خلوص کوششوں کی ضرورت ہے۔
کاش ہم دوسرے کی غلطیوں میں اپنی غلطیوں کا جواز ڈھونڈنے کے بجائے اپنی غلطیوں کو دور کرنے اور دوسرے کو سمجھانے کی کوشش کریں۔
اور موجود افراد اور لیڈرز میں سے بہتر فرد کو اپنی قیادت کے لئے چنیں۔ آمین
 
آخری تدوین:
کچھ دن پہلے وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک ٹویٹ کی تھی۔۔۔۔۔

"لگے رہو کپتان بھائی ! پیچھے نہ ہٹنا انشاء اللہ 2018 تک پی ٹی آئی کا کام تمام کر دو گے"

ناجانے کیوں یہ بات سچ لگتی ہے۔
 

عثمان

محفلین
بالفرض مان لیتے ہیں:
  • عمران خان رنگ باز ہیں۔
  • عمران خان کے جلسے میں صرف رقص ہوتا ہے۔
  • جلسے میں صرف تیس سے پچاس ہزار لوگ تھے۔
  • عمران خان کو سیاست کی سمجھ نہیں ہے۔
  • عمران خان ضمنی انتخابات میں بھی کامیابی نہیں حاصل کر سکے۔
  • عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم بدتمیز و بد تہذیب ہے۔
  • عمران خان کو نواز شریف کی ٹانگیں کھینچنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔
سب مان لیا۔

لیکن ان سب باتوں سے نواز شریف اپنی مبینہ کرپشن (پانامہ لیکس) سے کیسے بری ہو سکتے ہیں۔

  • کیا نواز شریف احتساب سے بالا تر ہیں؟
  • اگر نواز شریف واقعتاً شریف ہیں تو خود کو احتساب کے لئے کیوں نہیں پیش کرتے؟
  • نواز شریف کے مصاحبین کو عمران خان میں سارے کیڑے تب ہی کیوں نظر آتے ہیں جب وہ نواز شریف کی کرپشن کی بات کرتے ہیں؟
کیا:

  • عوام کے ٹیکس کا پیسہ کوئی بھی ہڑپ کر جائے اُس کی بابت استفسار کرنا بری بات ہے؟
  • جمہوری حکومت تمام تر اداروں سے ماورا ہے کہ جو چاہے سیاہ سفید کرتی پھرے اسے کوئی نہ روک سکے۔

آپ کہیں گے۔ عمران خان کو یہ بات اسمبلی میں کرنی چاہیے۔
  • کون سی اسمبلی؟ وہی جس میں نواز شریف کو دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل ہے۔
  • وہی ن لیگ کے جس کے کسی بھی ممبر میں اتنی اخلاقی جرات نہیں ہے کہ ملک کے مفاد میں کوئی بات نواز شریف کے خلاف کہہ سکے۔
  • ایسی اسمبلیوں میں صرف تنخواہیں بڑھانے کے بل پاس ہوتے ہیں۔

فرض کیجے کہ عمران خان دنیا کے بد ترین شخص ہیں تب بھی کیا اس بات سے نواز شریف کو پاکستانی عوام کے ٹیکس کا پیسہ کھانے کی کھلی چھوٹ مل جاتی ہے۔

ہرگز نہیں!

نواز شریف سمیت ہر کرپٹ سیاستدان کا احتساب اور اس کے تقاضوں پر انصاف ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے۔

اگر آپ بھی بلا امتیاز احتساب کے حق میں ہیں تو پھر اُس کا ساتھ دیجے جو سب کا یکساں بنیادوں پر احتساب چاہتا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ وہ عمران خان ہی ہو۔
بلاشبہ سیاسی تحریک کسی معاشرے میں سیاسی شعور کی ایک علامت ہے۔
میری رائے میں عمران خان ان تحاریک میں عام لوگوں کی طرف سے ہدف تنقید اس وقت بنتا ہے جب وہ اکثر اوقات دھرنے اور منتخب سیاسی حکومت سے بے جا اور بے وقت استعفیٰ کا مطالبہ کرتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کچھ دن پہلے وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک ٹویٹ کی تھی۔۔۔۔۔

"لگے رہو کپتان بھائی ! پیچھے نہ ہٹنا انشاء اللہ 2018 تک پی ٹی آئی کا کام تمام کر دو گے"

ناجانے کیوں یہ بات سچ لگتی ہے۔
عبدالقیوم بھائی ، یہ سارے سیاہ ست دان جھوٹے ہوتے ہیں عوام کو بے وقوف بنانے اور سمجھنے والے۔ یہ احسن اقبال بھی وہی جھوٹا شخص ہے ناں جس نے نواز اور شہباز کی پچھلی حکومتوں کے وقت میں جب یہ خود بھی وزیر تھا تو بڑے بڑے دعوے کیے تھے کہ میں نے ایسے منصوبے بنائے ہیں کہ سن دوہزار کے آنے تک پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں سب سے آگے کھڑا ہو گا۔ آج دوہزار سولہ ختم ہونے کے قریب ہے اور حالات دیکھ لیجیے۔
 
Top