مزمل شیخ بسمل
محفلین
قطعہ اور رباعی میں کیا فرق ہے؟
تفصیلی جواب مطلوب ہے۔
قطعہ اور رباعی میں اصل فرق تو وزن کا ہی ہے۔ قطعہ وہ ہے جو رباعی کے اوزان کے علاوہ کسی وزن میں ہو، قطعہ دو اشعار سے زیادہ کا بھی ہوسکتا ہے جبکہ رباعی دو اشعار سے زیادہ کی نہیں ہوتی، اور جیسا کہ اوپر بتایا گیا کہ رباعی کے لیے مطلع ہونا شرط ہے جبکہ قطعے کے لیے یہ اختیاری ہے۔
چند باتیں جو رباعی اور قطعے دونوں میں پائی جاتی ہیں وہ یہ کہ قطعے اور رباعی دونوں کے اشعار میں ایک مضمون ادا کیا جاتا ہے۔ یعنی دو اشعار چاہے قطعے کے ہوں یا رباعی کے ان میں ایک مضمون کا ادا کرنا ضروری ہے۔ اگر دونوں اشعار میں الگ الگ مضمون ہو تو وہ رباعی یا قطعہ نہیں رہے گا۔
رباعی کے چوبیس اوزان کو سیکھنے والوں کی آسانی کے خاطر میں نے ذرا منظم طریقے سے لکھ دیا تھا ہے۔ میرا مضمون رباعی کے ”دو“ اوزان ملاحظہ فرمائیں