تیرہویں سالگرہ رنگوں کے نام مع تصاویر

م حمزہ

محفلین
جس طرح تیل لگا کر بعد میں بال دھونے سے بال نرم اور کچھ چمکدار ہو جاتے ہیں لیکن شیمپو زیادہ استعمال کرنا پڑتا ہے. اس طرح کنڈیشنر شیمپو کی طرح ہوتا ہے جو شیمپو کرنے کے بعد اس واسطے استعمال کرتے ہیں کہ بال نرم اور چمکدار ہو جائیں. :)
واہ۔ مجھے کسی نے بتایا تھا کہ لڑکیوں کو سرخ لپسٹک کے دس دس شیڈز پتا ہوتے ہیں۔ لیکن یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کنڈیشنر کا بھی معلومات رکھتے ہیں۔ وہ بھی اتنی ی ی ی۔
 
مجھے سرخ لپ اسٹک کا ایک ہی شیڈ پتا ہے نا! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
'تھوڑی نا' کو جلدی تبدیل کردیجیے۔ ورنہ حضرت چھینی اور ہتھوڑا لیکر آتے ہی ہوںگے !!!

پھر وہ ایک رنگ بھی بھول جائیں گی۔
آپ بے فکر رہیں حضور، میں نے فرہاد بننا کب سے چھوڑ دیا ہے، اور چھینی ہتھوڑا بیچ کر ، تماشائے اہلِ کرم دیکھنے کے لیے، بھیس بھرنے کا سامان خرید لیا ہے! :)
 
آپ کی حاضر جوابی کی داد دیے بغیر نہیں رہا جاسکتا۔
بہت زہی زبردست!
 
ابو ہاشم

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
محبت کا رنگ کیسا ہوتا ہے؟
اُڑتے آنچل کی طرح دلکش گلابی، اندھیری رات کی طرح کالا سیاہ،بغیر بادلوں کے آسمان کی طرح تنہا گہرا نیلا، برف کی طرح یخ سفید، بے جان جسم کی طرح پیلا زرد، خون کی طرح لال سرخ، مزاروں کے گنبد کی طرح پر سکون سبز۔

معذرت خواہ قبلہ آپ کی رنگینی میں میرے رنگ ختم ہوگئے اور بے رنگ ہو گیا! :)
 
یا یوں کہہ لیجیے کہ محبت کے بغیر زندگی بے رنگ ہے۔
 
اے خان

محفلین
اُڑتے آنچل کی طرح دلکش گلابی، اندھیری رات کی طرح کالا سیاہ،بغیر بادلوں کے آسمان کی طرح تنہا گہرا نیلا، برف کی طرح یخ سفید، بے جان جسم کی طرح پیلا زرد، خون کی طرح لال سرخ، مزاروں کے گنبد کی طرح پر سکون سبز۔

معذرت خواہ قبلہ آپ کی رنگینی میں میرے رنگ ختم ہوگئے اور بے رنگ ہو گیا! :)
واہ قبلہ کیا کیا رنگ ہے محبت کے
 
اے خان

محفلین
اُڑتے آنچل کی طرح دلکش گلابی، اندھیری رات کی طرح کالا سیاہ،بغیر بادلوں کے آسمان کی طرح تنہا گہرا نیلا، برف کی طرح یخ سفید، بے جان جسم کی طرح پیلا زرد، خون کی طرح لال سرخ، مزاروں کے گنبد کی طرح پر سکون سبز۔

معذرت خواہ قبلہ آپ کی رنگینی میں میرے رنگ ختم ہوگئے اور بے رنگ ہو گیا! :)
اور جس کے محبت میں یہ رنگ ہوتے ہیں
وہ روئی کی طرح نرم ہوتی ہے
پھول جیسی نازک اندام ہوتی ہے
شبنم سی پاک ہوتی ہے
چنار کی طرح دراز ہوتی ہے
دودھ کی طرح سفید ہوتی ہے
شہد کی طرح میٹھی ہوتی ہے
اس میں کوئل کی آواز ہوتی ہے
اور
اور
لومڑی کی طرح چالاک ہوتی ہے
 
Top