اکمل زیدی

محفلین
پہلے تو سب کو سلام۔۔۔
آج صبح دو واقعات ہوئے ایک تو تھوڑا رنگین ہے اور دوسرا سنگین ۔۔۔۔
پہلا تو یہ کہ بیٹے نے ابھی دہ چار دن پہلے اسکول میں پینٹ میں کاروائی کردی ہوگی تو اسے ماسی نے ایک چپت لگا دی اس نے گھر آکر بتایا تو ہمیں غصہ آیا ہم سے زیادہ بیگم کو آیا میں نے کہا میں اسکول جاؤنگا اور بات کرونگا آخر بچہ ہی تو ہے ۔۔۔پھر میں بھول گیا تو آج گیا بات کی تو میڈم نے کہا ہمیں تو نہیں بتایابچے نے تو میں نے محمد شوذب کو بلایا اور کہا انہیں بتاؤ کیسے مارا تھا تو بیٹا خاموش مس نے پھر پوچھا بتاؤ بیٹا کیسے مارا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اب بیٹے کا جواب سننے والا تھا میں سمجھا تھا گھر کی طرح اشارہ کر کے بتائے گا تو اس نے جواب دیا۔۔۔۔"ٹائٹ والا "مارا تھا مِس کا بنستے ہنستے برا حال تھا اور ہمارا شرمندگی سے ۔ ۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
دوسرا واقعہ : میں کوریڈور سے گذر رہا تھا سامنے سے ایک میڈم آرہی تھیں دیکھ کر مسکرائیں ہماری حیرت کی انتہا نہیں رہی کیونکہ شناسائی کا کوئی شائبہ نہیں لہرایا اور پھر تو دل ہی حلق میں آگیا وہ شیک ہینڈ کے لیے ہاتھ آگے بڑھائے ہماری طرف بڑھ رہیں تھی اور ہم مارے انبساط کے گرنے ہی والے تھے کے عقب سے ایک اور میڈم نکل آئی اور جن سے وہ باقاعدہ گلے ملِنے میں مصروف تھیں ہم بھی ہاتھ ملتے ہوے باہر آگئے۔ ۔ ۔
 
جاسمن

لائبریرین
ریاض الرحمن ساغر یکم دسمبر کو پیدا ہوئے۔

جانے کب ہوں گے کم اس دنیا کے غم

اللہ سے دعا ہے کہ انھیں اونچے درجات عطا فرمائے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
نثار بزمی بھی یکم دسمبر کو پیداہوئے۔
دِل دھڑکے میں تم سے یہ کیسے کہوں، کہتی ہے میری نظر شکریہ
رنجش ہی سہی دِل ہی دُکھانے کے لیے آ
اک ستم اور میری جاں ابھی جاں باقی ہے
اللہ سے ان کی مغفرت کی دعا ہے۔ آمین!
 
اکمل زیدی

محفلین
ریاض الرحمن ساغر یکم دسمبر کو پیدا ہوئے۔
ذرا ڈھولکی بجاؤ گوریو
دلی لگی میں ایسی دل کو لگی کہ دل کھو گیا
دیکھا جو چہرہ تیرا موسم بھی پیارا لگا
جانے کب ہوں گے کم اس دنیا کے غم
کسی روز ملو ہمیں شام ڈھلے

اللہ سے دعا ہے کہ انھیں اونچے درجات عطا فرمائے۔ آمین!
آپس کی بات ہے۔۔جاسمن آپا ۔۔۔پتہ نہیں کیوں اس پر ۔۔پُر مزاح کی ریٹنگ دینے کو دل کر رہا تھا۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
کل شام کو بائیک میں کچھ مسئلہ ہو گیا ۔ ۔ ۔ سارا دن گھر کے کاموں میں لگے رہے حلیہ ویسے ہی خراب ہو ریا تھا سوچا لگے ہاتھوں بائیک بھی صحیح کروالوں پھر آکر نہا لونگا ایک جگہ لے کر گیا مکینک جاننے والا تھا ۔۔۔ہم نے بائیک کے مسائل بتائے وہ صاحب ٹھیک کرنے میں لگ گئے پھر ایک چیز ان کے پاس نہیں تھی تو انہوں نے کہا اکمل بھائی بس ابھی گیا ابھی آیا آپ ابھی تھوڑی دیر بیٹھو میں بیٹھ گیا وہیں سوچا چلو اوزار بھی موجود ہیں کچھ نٹ بولٹ ہی ٹائٹ کر لیں ابھی پانا اٹھا کر لگے ہی تھے کے ایک بائیک آکر رکی صاحبِ بائیک ہم سے مخاطب ہوئے۔۔"اوئے ادھر آ بھئ۔۔۔اسے دیکھ کیا مسئلہ ہے ۔۔۔یا اللہ --عزت سادات پر بن پڑی تھی۔۔مجھے تھوڑا سوچ میں دیکھ کر پھر پٹاخ سے بولے ابے یہاں آکر سوچ لیو۔۔۔دیکھ ذرا مسئلہ کر رہی ہے ۔۔۔ پھر اسے رسانتی سے بتایا کہ مکینک نہیں ہے کچھ لینے گیا ہے تو وہ صاحب قہقہ لگا کر بولے اچھا اچھا نئے آئے ہو پھر ٹھیک ہے ۔۔پھر ہماری کچھ کلیئریفیکیشن سے پہلے وہ صاحب آگے بڑھ گئے۔۔ ۔ :cautious:۔۔۔
 
آپ اس کی بھی ٹھیک کر دیتے۔
طبیعت
 
Top