سین خے

محفلین
السلام علیکم۔
میری امی جی بستر سے اٹھتے ہوئے توازن نہ رکھ پائیں اور سامنے دروازے کے ہینڈل سے ٹکرائیں۔ پیشانی پہ شدید چوٹ لگی۔ ایمرجینسی میں لے گئے۔ ٹانکے لگے۔ اب آنکھیں اور ناک کی دونوں اطراف سوجن زدہ اور نیلی ہو گئی ہیں۔
دعا کی خاص درخواست ہے۔
اللہ چلتے ہاتھ پاؤں رکھے۔ کسی کا محتاج نہ کرے۔ صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ درگذر کرے۔ سب کبیرہ و صغیرہ گناہ معاف فرمائے۔ آسانیاں اور خوشیاں دے۔ ایمان پہ خاتمہ ہو۔ اللہ راضی رہے ہمیشہ۔ آمین!
ثم آمین!

وعلیکم السلام
اللہ پاک آپ کی والدہ کو مکمل صحتیاب فرمائے اور ان کا سایہ آپ پر قائم رکھے۔ اللہ پاک ان کو محتاجگی سے بچائے آمین۔

سر کی چوٹ کا معاملہ ہے۔ احتیاطاً نیورولوجسٹ سے چیک اپ کروا لیجئے گا۔

اللہ پاک سب کو خیریت سے رکھے آمین۔
 
جاسمن

لائبریرین
آمین!
ثم آمین!
آپ سب کی دعائیں رب تعالی قبول فرمائے۔ اور آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
 
ہادیہ

محفلین
بہن کی شادی کا کارڈ ابوجی نے اردو میں چھپوایا۔۔ اردو جس نے بھی لکھی وہ محمد امین صدیق بھیا کا شاگرد ہی معلوم ہوتا۔۔:p
اب جس دن سے کارڈ چھپ کر آئے ہیں ۔۔ سس اس دن سے کہہ رہی اس کی مجھے سمجھ نہیں آرہی میں اپنی فرینڈز کو کیسے دوں ایسا کارڈ۔۔:heehee:
اب میں سوچ رہی تھی اسے امین بھیا کی لکھی ہوئی اردو ایک بار پڑھا دوں ۔۔ اسے بھی سکون مل جائے گا۔۔ :rollingonthefloor:
 
افسوس ،
اگر ہمارا شاگرد نامدار ہوتا تو سوچیں سس کی فرینڈز کو تحریر پڑھنے میں کتنی آسانی ہوتی ۔:LOL:
 
آج کی بات

مشکل وقت میں پریشان ہونا مشکل کو آسان نہیں بلکہ مزید مشکل بنادیتا ہے. عقلمندی یہ ہے کہ ہمت کرکے پریشانی میں ضایع ہونے والا وقت مسئلے کو حل کرنے میں صرف کیا جائے. نتیجتًا مشکل ہی حل ہوجائے گی.
 
جاسمن

لائبریرین
آج چوھدری رحمت علی کا یوم وفات ہے۔
اللہ تعالی انھیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو روشن، ہوادار، کشادہ اور ٹھنڈا کرے۔ اسمیں جنت کھڑکیاں کھول دے۔ قبر کی وحشت، گرمی اورتنہائی سے پناہ دے۔ آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
وہ دنیا کے پہلے پاکستانی ہیں لیکن افسوس۔۔۔مجھے بہت افسوس ہوا کہ وہ پاکستان میں بوجہ نہ رہ سکے اور نہ صرف یہ کہ آخری ایام بہت مشکل تھے بلکہ
17 دن تک ان کی میت سرد خانہ میں کسی "پاکستانی" کا انتظار کرتی رہی اور پھر مایوس ہوکر دیارِ غیر میں امانتا دفن ہوئے۔
بس اللہ ہی اپنا ہے۔ جناب! آپ جس ہستی سے جا ملے ہیں وہی آپ کو دنیا میں سب سے زیادہ چاہنے والی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
اللہ کا شکر ہے۔ لیکن کل پٹی کرتے ہوئے خون آنے لگا۔ آج چیک کراتے ہیں۔ اب تو ٹانکے کھلنا تھے۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
آج میوزک ڈائریکٹر ایم اشرف، ملکہ پکھراج اور بانو قدسیہ کی برسی تھی۔
اللہ سب کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
یا اللہ دنیا و آخرت کی تمام تر بیتریوں اور بھلائیوں کے ساتھ کشمیر کو آزادی نصیب کیجیے۔ تمام مظلومین کی مدد فرمائیے۔ انھیں آسانیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔ تمام زخمیوں اور بیماروں کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائیے۔ دکھی لوگوں کو صبرِ جمیل دیجیے۔ یا اللہ ظالموں کو ہدایت دیجیے اور ہدایت نہیں مل سکتی تو ان کے مظالم اور سازشوں کے تیر اُن کی اپنی طرف موڑ دیجیے۔ ان میں نفاق پیدا کر دیجیے۔
مسلمانوں کو متحد کر دیجیے۔ ہمیں معاف فرمائیے اور ہم پہ رحم کیجیے۔

آمین ثم آمین
 
Top