بہت شکریہ۔
پہلے میرا ارادہ بنا کہ میں خود بنوالوں۔ پھر سوچا کہ پوچھوں۔۔۔پاکستان کے کسی علاقہ سے شاید ملتی ہوں۔
یہ جو تصویر آپ نے شریک کی ہے۔۔۔کافی چھوٹی سی ہے۔
میں سوچ رہی ہوں کہ ایک شال بناؤں۔۔۔۔
اگر شال وغیرہ بنانا چاہ رہی ہیں تو ذہن میں ایک گھریلو مشین آ رہی ہے۔ Singer کمپنی کی ایک مشین آتی ہے۔ جس پہ آپ شال، سویٹر، جرسی، ٹوپی، مفلر وغیرہ بنا سکتی ہیں۔ بظاہر پیچیدہ لیکن آسانی سے سمجھ میں آ جانے والی مشین ہے۔ کیوں کہ بچپن میں کئی گھروں میں خواتین کو یہ مشین استعمال کرتے دیکھ چکا ہوں۔ اور اس کا میٹریل بھی باآسانی دستیاب ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ شاید صرف اون سے بننے والے ملبوسات وغیرہ کے لیے ہے ۔ جیسا خواتین 2 سلائیوں سے گھر پہ اون کی چیزیں بناتی تھیں۔ اسی تکنیک کو انہوں نے جدت دے دی ہے۔ مزید ڈیمو دیکھنے کے لیے یہ ویڈیو دیکھ لیجیے۔
اور اگر یہ آپ کے کام کی ہے تو آپ سنگر کمپنی کے کسی بھی شوروم سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں ان کے شورومز ہیں۔ امید ہے دستیاب ہو گی۔
باقی یہ پراڈکٹس بھی دیکھیے۔ آن لائن دستیاب ہیں ۔