جاسمن

لائبریرین
ہمارے معاشرے میں بہت سی اچھی قدریں ہیں۔ ان میں سے ایک ہے خواتین کی موجودگی میں شائستگی کا زیادہ خیال رکھنا۔بہو بیٹیوں کا لحاظ تو رکھا جاتا ہی ہے لیکن کہیں بھی خواتین موجود ہوں تو ابھی بھی بہت سے مرد گفتگو کے موضوعات کے انتخاب کے ساتھ ساتھ جملوں اور الفاظ تک کے استعمال میں محتاط رہتے ہیں۔
کہتے ہیں کہ عقلمندکو اشارہ ہی کافی ہوتا ہے۔:)
 

جاسمن

لائبریرین
IMG-20190704-WA0025.jpg
 
انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے عبدالستار ایدھی کو آج ہم سے بچھڑے 3 برس بیت گئے ہیں۔اللہ کریم ان کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور دنیا میں ان کا نعم البدل بھی عطا فرمائیں ۔آمین
 

عرفان سعید

محفلین
انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے عبدالستار ایدھی کو آج ہم سے بچھڑے 3 برس بیت گئے ہیں۔اللہ کریم ان کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور دنیا میں ان کا نعم البدل بھی عطا فرمائیں ۔آمین
ایسی ہستیاں انسانیت کی مشترکہ میراث ہوتی ہیں۔ اللہ ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین۔
 
آخری تدوین:
Top