پچھلے دس دنوں سے ہیلسنکی میں موسم ابر آلود تھا اور وقتا فوقتا بارش بھی ہوتی رہی۔ ہمارے گھر کے صحن میں لکڑی کا ایک پیٹیو بنا ہوا ہے، جسے ان چھٹیوں میں پینٹ کرنے کا پروگرام تھا، لیکن اس کے لیے دو تین خوب دھوپ کی ضرورت تھی۔ پچھلے تین دنوں سے خوب دھوپ پڑ رہی تھی تو اس کام کو بھی نمٹا دیا۔
سب سے پہلے پیٹیو سے تمام سامان اٹھا کر، سارا گردوغبار اور گرے ہوئے پتے، گھانس پھونس اور جھاڑیاں وغیرہ اچھی طرح صاف کیں۔ صفائی کے بعد کی حالت:
اس سے اگلے مرحلے میں ایک مخصوص کلینر اور برش سے رگڑتے ہوئے سارے ڈھانچے کو صاف کرنا تھا۔ اس صفائی کے بعد:
اس کے بعد دھوپ میں 24 گھنٹے لکڑی کو خشک کرنا ضروری تھا۔
اب یہ ڈھانچہ پینٹ کرنے لیے بالکل تیار تھا۔ آج صبح 6 بجے اسے پینٹ کرنا شروع کیا۔ پینٹ کے دوران:
پینٹ ہونے کے بعد کی حالت: