سیما علی

لائبریرین
آپ نے درست کہا لیکن "چین کی نیند سونے" والوں سے میری مراد کنڈے ڈالنے والے نہیں تھے بلکہ ایک گھر کے دیگر افراد تھے جن کا بجلی کے بل سے کچھ لینا دینا نہیں ہوتا (جیسے میری بیوی اور بچے) اور بل کی ساری فکر اس کو ہوتی ہے جس بیچارے نے بل دینا ہوتا ہے (جیسے یہ خاکسار)۔ :)
جناب !!!!
وہ تو آپ کے اہل وعیال ہیں انکا نان نفقہ اللہ نے آپکے ذمے کیا ہے پھر اس سے کیا بھاگنا ۔۔۔البتہ مجھے سخت غصہ آتا ہےجب مجھے یہ پتہ چلتا ہے کہ کنڈوں
دلچسپ کہ سنٹرل اے سی کے ساتھ بھی میرا بل ہزار یونٹ کے آس پاس ہوتا ہے

اففففففف یہ تو بڑا ظلم ہے :cry::cry::cry::cry::cry:
 
انتہائی شدید گرمی کے مہینوں یعنی مئی تا اگست میں میری اوسط کھپت 600 تا 650 یونٹس فی مہینہ ہے، اس میں ایک اے سی (کفایت شعاری کے ساتھ)، دو تین پنکھے، فریج، ٹی وی، کمپیوٹر اور دیگر بجلی استعمال کرنے والی عام مصنوعات ہیں۔ رمضان کے مہینے میں بیوی بچے اے سی کی لبرٹی لیتے ہیں اور بل ساڑھے سات سو یونٹس تک پہنچ جاتا ہے۔ اگر یو پی ایس بھی چارج ہونا ہے تو پچاس ساٹھ یونٹس اور بڑھ جاتے ہیں۔
آپ اگر دوسرا میٹر لگوا پائیں تو گرمیوں کا بل کافی کم اور اے سی کے استعمال پر کفایت شعاری کم ہو سکتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
جناب !!!!
وہ تو آپ کے اہل وعیال ہیں انکا نان نفقہ اللہ نے آپکے ذمے کیا ہے پھر اس سے کیا بھاگنا ۔۔۔البتہ مجھے سخت غصہ آتا ہےجب مجھے یہ پتہ چلتا ہے کہ کنڈوں

اففففففف یہ تو بڑا ظلم ہے :cry::cry::cry::cry::cry:
نہیں بھاگ کر کہاں جانا! :)

خانہ زادِ زلف ہیں، زنجیر سے بھاگیں گے کیوں
ہیں گرفتارِ وفا، زنداں سے گھبرائیں گے کیا
(غالب)
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ اگر دوسرا میٹر لگوا پائیں تو گرمیوں کا بل کافی کم اور اے سی کے استعمال پر کفایت شعاری کم کی جاسکتی ہے۔
چوہدری صاحب یہ مشورہ مجھے ہر سال گرمیوں میں بیوی اور کچھ دوستوں سے ملتا ہے اور میں حامی بھی بھر لیتا ہوں۔ پھر جتنے عرصے میں دوسرے میٹر کی درخواست دینے کے لیے موڈ بناتا ہوں اتنے عرصے میں گرمیاں ختم ہو جاتی ہیں اور میں سوچتا ہوں کہ اب کیا فائدہ، اللہ اللہ پچھلے چار پانچ برس سے ایسے ہی ہو رہا ہے! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ اگر دوسرا میٹر لگوا پائیں تو گرمیوں کا بل کافی کم اور اے سی کے استعمال پر کفایت شعاری کم ہو سکتی ہے۔
ایک اور بات بھی ہے، ہر مہینے بل کے وقت جب بیوی سے جھگڑا سا ہوتا ہے تو وہ کہتی ہے تمھارا "میٹر" ہی خراب ہے اور میں یہ سوچ کر کہ یہ ذو معنی باتیں کرتی ہے اپنا دماغ اور خراب کر لیتا ہوں۔ :)
 
چوہدری صاحب یہ مشورہ مجھے ہر سال گرمیوں میں بیوی اور کچھ دوستوں سے ملتا ہے اور میں حامی بھی بھر لیتا ہوں۔ پھر جتنے عرصے میں درخواست دینے کے لیے موڈ بناتا ہوں اتنے عرصے میں گرمیاں ختم ہو جاتی ہیں اور میں سوچتا ہوں کہ اب کیا فائدہ، اللہ اللہ پچھلے چار پانچ برس سے ایسے ہی ہو رہا ہے! :)
میں نے 2007 میں دوسرا پورشن بنایا تھا تو فوراً ہی درخواست لگا دی تھی، البتہ میٹر پھر بھی جائز طریقے سے نا لگ پا رہا تھا۔ واپڈا کا سب سے بڑا اعتراض یہ تھا کہ سیڑھیوں کا دروازہ الگ سے نہیں ہے اور ایک دروازے پر ایک ہی میٹر لگ سکتا ہے۔

لیکن پھر اعتراض کرنے والا ایس ڈی او خود ہی دوسرا میٹر بھی لگا کر دے گیا تھا۔ اور ہم سب کو پتہ ہے کہ پاکستان میں کام نکلوانے کے طریقے دو ہی ہیں، بس۔
 
دلچسپ۔ یہاں تو دوسرے میٹر یعنی کنکشن کے فکسڈ چارچز اتنے ہیں کہ فائدہ نہیں۔
آپ کے وہاں تو گھرکا بڑا حصہ سولر پر منتقل کرنے کے لیے لون وغیرہ بھی مل جاتا ہے۔ 1000 یونٹس کے ساتھ تو آپ کو پاکستان، بھارت، فلپائن وغیرہ سے 25، 30 کالیں سولر کی افادیت پر آ چکی ہونی چاہییے تھیں۔
 
آخری تدوین:
ہمارا ڈبل سٹوری گھر ہے۔ ایک ہی میٹر ہے اور 3 فیز۔
3 اے سی ہیں، جن میں سے صرف ایک ڈی سی انورٹر ہے۔
جون کے مہینے میں 1600 یونٹس
اب آپ بتائیں مزید اے سی لگانے اور چلانے کی ہمت کون کرے۔ :)
 
زیک

مسافر
آپ کے وہاں توا گھرکا بڑا حصہ سولر پر منتقل کرنے کے لیے لون وغیرہ بھی مل جاتا ہے۔ 1000 یونٹس کے ساتھ تو آپ کو پاکستان، بھارت، فلپائن وغیرہ سے 25، 30 کالیں سولر کی افادیت پر آ چکی ہونی چاہییے تھیں۔
اور الیکٹریک کمپنی آپ کی سولر بجلی خرید بھی لیتی ہے
 
زیک

مسافر
ہمارا ڈبل سٹوری گھر ہے۔ ایک ہی میٹر ہے اور 3 فیز۔
3 ای سی ہیں، جن میں سے صرف ایک ڈی سی انورٹر ہے۔
جون کے مہینے میں 1600 یونٹس
اب آپ بتائیں مزید اے سی لگانے اور چلانے کی ہمت کون کرے۔ :)
آپ کو گھر کی انرجی انسولیشن اور پھر سنٹرل اے سی کے بارے میں چیک کرنا چاہیئے۔

انرجی انسولیشن اور ایفیشنسی پر پاکستان میں شدید توجہ دینے کی ضرورت ہے
 
سیما علی

لائبریرین
میں نے 2007 میں دوسرا پورشن بنایا تھا تو فوراً ہی درخواست لگا دی تھی، البتہ میٹر پھر بھی جائز طریقے سے نا لگ پا رہا تھا۔ واپڈا کا سب سے بڑا اعتراض یہ تھا کہ سیڑھیوں کا دروازہ الگ سے نہیں ہے اور ایک دروازے پر ایک ہی میٹر لگ سکتا ہے۔
لیکن پھر اعتراض کرنے والا ایس ڈی او خود ہی دوسرا میٹر بھی لگا کر دے گیا تھا۔ اور ہم سب کو پتہ ہے کہ پاکستان میں کام نکلوانے کے طریقے دو ہی ہیں، بس۔
چودھری صاحب !!!
بڑی افسوسناک صورت حال ہے اس پر بجلی غائب الگ۔۔۔۔۔۔
 
ہمارا ڈبل سٹوری گھر ہے۔ ایک ہی میٹر ہے اور 3 فیز۔
3 ای سی ہیں، جن میں سے صرف ایک ڈی سی انورٹر ہے۔
جون کے مہینے میں 1600 یونٹس
اب آپ بتائیں مزید اے سی لگانے اور چلانے کی ہمت کون کرے۔ :)

آپ واپڈا میں بھرتی ہو جائیں اور پھر سروس لائین سے کنکشن لے لیں۔ ہمت کرنے کی پھر ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ :tongueout:
 
اور الیکٹریک کمپنی آپ کی سولر بجلی خرید بھی لیتی ہے
2016-2017 میں کیلیفورنیا سولر کمپنی کی ایک سولر کمپین کو کال سینٹر کے ذریعے قریب سے واچ کرنے کا موقع ملتا رہا ہے۔ کم از کم اوسط 300 یونٹس مہینہ والا کنزیومر کچھ اکا دکا مزید شرائط کے ساتھ کوالیفائی کر جاتا تھا۔

کیا آپ کی سٹیٹ میں ایسا کوئی سلسلہ نہیں ہے!
 
سلسلے تو کئی ہیں۔ لیکن چونکہ ہمارا بل شدید گرمی کے علاوہ زیادہ نہیں ہوتا اس لیے سستی کرتا رہا ہوں۔ اور اب چھت بدلوانے کے بعد ہی یہ کام ہو گا
 
سلسلے تو کئی ہیں۔ لیکن چونکہ ہمارا بل شدید گرمی کے علاوہ زیادہ نہیں ہوتا اس لیے سستی کرتا رہا ہوں۔ اور اب چھت بدلوانے کے بعد ہی یہ کام ہو گا
جہازی ٹائپ چھت ہو تو وقتاً فوقتاً کچھ نا کچھ shingles بدلنے پڑتے ہیں۔ کیا آپ مکمل بدلوانے لگے ہیں ؟
 
زیک

مسافر
جہازی ٹائپ چھت ہو تو وقتاً فوقتاً کچھ نا کچھ shingles بدلنے پڑتے ہیں۔ کیا آپ مکمل بدلوانے لگے ہیں ؟
ہماری طرف جو طوفان آتے ہیں تو ایسی چھت کی لائف بیس پچیس سال ہوتی ہے۔ چند ہی سال رہ گئے ہیں۔ اگر کوئی طوفان آیا تو شنگلز کا اتنا نقصان ہو جائے گا کہ پوری چھت بدلوانی پڑے
 
ہماری طرف جو طوفان آتے ہیں تو ایسی چھت کی لائف بیس پچیس سال ہوتی ہے۔ چند ہی سال رہ گئے ہیں۔ اگر کوئی طوفان آیا تو شنگلز کا اتنا نقصان ہو جائے گا کہ پوری چھت بدلوانی پڑے

کیا امریکہ میں سنگل گھروں میں فلیٹ چھتوں کا بالکل رواج نہیں ہے؟
میرے خیال میں تو جہاں برف کافی زیادہ پڑتی ہو وہاں تکونی چھتیں ضروری ہیں۔ اٹلانٹا میں تو برف نا ہونے کے برابر پڑتی ہے، پھر بھی ایسی چھتیں کیوں بنائی جاتی ہیں ؟ کیا یہ رواج ہے !
 
Top