لاريب اخلاص

لائبریرین
محمد خلیل الرحمٰن
خلیل بھائی! آپ کے اشعار ڈھونڈنے کے لیے جتنی محنت میں نے کی ہے۔۔ بس رہے نام اللہ کا!
کبھی گوگل کیا۔ کبھی آپ کے شروع کردہ دھاگے دیکھے۔ کبھی ذاتی مکالمے میں لنک دیکھے۔ کبھی مشاعروں میں گئی کہ جہاں آپ دوسرے شعراء کو تو دعوت دے رہے ہیں لیکن آپ کا کلام نظر نہیں آ رہا۔ :D
پھر مشاعرہ میں بندہ جائے تو وہیں اس شاعر کا کلام سننے میں منہمک ہو جاتا ہے جو اس وقت سٹیج پہ ہوتا ہے۔ بس یہی ہوتا رہا۔
پھر آپ کے شروع کردہ دھاگوں میں سے کلام لے کے دو کارڈ بنائے۔
پھر بھی تشنگی رہی۔ جو Sabra Amin کے پوسٹر کو دیکھ کے حوصلہ ہوا۔:)
محترم محمد خلیل الرحمٰن کے اشعار مجھے بھی نہیں ملے ڈھونڈنے سے۔
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
عین ممکن ہے کہ ہمارے منتخب کردہ اشعار اور نثر کے اقتباسات متعلقہ شعراء و نثر نگار خواتین و حضرات اور دیگر محفلین کی پسند سے مختلف ہوں۔ یعنی وہ سمجھتے ہوں کہ فلاں شعر اگر منتخب کیا جاتا تو زیادہ بہتر تھا۔
نیز ہمارے کارڈ کا تھیم کسی کو پسند نہ آئے یا وہ سمجھتے ہوں کہ اس سے بہتر یا فلاں تھیم منتخب کیا جاتا تو زیادہ اچھا تھا۔
کچھ لوگ یہ بھی سوچیں گے کہ فلاں کا تذکرہ پہلے آتا۔۔ فلاں کا کارڈ پہلے بنتا۔۔۔ فلاں کا تو بنا ہی نہیں۔۔
ان سب کا جواب یہ ہے کہ فی زمانہ ہر شخص بہت مصروف ہے۔ ہمارے گیجٹس پہ آج کل ہمارے بچے زیادہ قابض ہیں۔ کلاسز وغیرہ۔ اس مصروفیت میں جو مل گیا، وہ لکھ دیا۔۔ جتنا وقت ملا۔۔ اتنی محنت کر لی۔
اس لیے بس خوش رہیں۔ اللہ سب کو آسانیاں عطا فرمائے. آمین!
اچھی آپیا!
جن کے کارڈ ہم نے بنائے ہیں اگر ان کو ہمارے منتخب کردہ اشعار پسند نہ بھی آئے تو ہماری مخلصی ، خلوص تو خالص ہے نا:-.)
 
محترم محمد خلیل الرحمٰن کے اشعار مجھے بھی نہیں ملے ڈھونڈنے سے۔
جاسمن بٹیا! سب سے پہلے تو ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمارے کلام کی تلاش میں آپ نے اتنی دردِ سری مول لی۔ دراصل ہمارے اشعار کے ناپید ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔ سب سے پہلے تو یہ کہ ہم اپنی ٹوٹی پھوٹی شاعری اصلاح سخن میں پوسٹ کرتے ہیں۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ ہم غزل کے شاعر نہیں، نظم کے شاعر ہیں۔گو ہم نے بہت سے شعراء کی غزلوں کی پیروڈیز لکھی ہیں لیکن انہیں بھی قصیدہ یا نظم کے انداز میں لکھا ہے ( پیروڈیز سے تو آپ یوں بھی شعر نہیں لے سکتیں).

بہرحال آپ کی شکایت بجا ہے اور گزشتہ سالوں میں اس کے تدارک کے لیے ہم نے کچھ اقدامات کیے ہیں۔

1. ہمارے پروفائل میں جاکر بک مارک دیکھیے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ اپنی تخلیقات کو بک مارک کر دیں۔

2. ہم نے اپنی تخلیقات کو تلاش کے قابل بنانے کے لیے ٹیگز بھی استعمال کرنے شروع کر دئیے ہیں۔ اگر آپ اردو محفل میں "محمد خلیل الرحمٰن" یا "خزینہ" کی تلاش کریں تو ہماری تخلیقات کی فہرست تک رسائی پاسکتی ہیں۔

3. ہماری کسی بھی نئی تخلیق پر جاکر ٹیگز دیکھیے اور وہاں "محمد خلیل الرحمٰن" یا "خزینہ" پر کلک کرکے بھی آپ اس فہرست تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔
 
سین خے

محفلین

سیما سس پلیز بینک سے گاڑی فائنینس کروانے کے لئے گائیڈ کر دیں۔ ہم نے عسکری بینک سے معلومات حاصل کی ہیں وہ بارہ لاکھ کی گاڑی پر نو لاکھ اوپر لے رہے ہیں۔
کس بینک کی سب سے اچھی آفر ہے کار فائنینسگ کی؟ بینک کا نام ریفر کر دیں۔ میں کال کر کے معلومات لے لوں گی۔
 
سیما علی

السلام علیکمُ
آپ کو کس گاڑی کے لیے لون چاہیے ہے ۔تھوڑی تفصیل بتا دیں معلومات اور نمبر دے دوں گی تاکہ آپ کے ساتھ جتنی رعائیت ہو سکے دی جائے پارٹی قرضے بینک بہت مہنگے دیتے ہیں۔میر ے اپنے بچوں میں بینکر ہیں۔ ریفرینس سے زیادہ سے زیادہ ڈسکاؤنٹ ملنا چاہیے۔ میری کوشش یہ ہوگی انشاء اللہ
 
محمد وارث

گاڑی کی فائننسنگ کے لیے کسی لیز کمپنی سے بھی چیک کر لیں، میرے خیال میں ان کا انٹرسٹ ریٹ کمرشل بینکوں سے کم ہوگا لیکن اس میں قباحت یہ ہے کہ گاڑی آپ کو خود رقم ادا کر کے خریدنی ہوگی اور لیز کمپنی بعد میں آپ کو رقم ری فنڈ کر ےگی اور پھر اپنی اقساط لیتے رہیں گے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ۔

میری تو آنکھیں اور کان دونوں ہی تھک گئے بارش کی راہ دیکھتے دیکھتے۔ آنکھیں اس طرح کے بار بار گھڑی گھڑی 'ایکو ویدر' دیکھتا ہوں اور بارش کی ان کی تمام پیشگوئیاں ابھی تک غلط ثابت ہو رہی ہیں۔ اور کان منا ڈے کا 'لپک جھپک تُو آ رے بدروا' سن سن کر۔ :)
 
ٹھیک کہا آپ نے لیزنیگ کمپنی کمرشل بینکوں سے سستاانڑیسٹ ریٹ قرضہ فراہم کر رہی ہیں مگر مسلۂ پہلے رقم کا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
واہ واہ۔

میری تو آنکھیں اور کان دونوں ہی تھک گئے بارش کی راہ دیکھتے دیکھتے۔ آنکھیں اس طرح کے بار بار گھڑی گھڑی 'ایکو ویدر' دیکھتا ہوں اور بارش کی ان کی تمام پیشگوئیاں ابھی تک غلط ثابت ہو رہی ہیں۔ اور کان منا ڈے کا 'لپک جھپک تُو آ رے بدروا' سن سن کر۔ :)
ماشاء اللہ کراچی میں بڑے عرصے بعد کھل کر برسے اور شکر ہے بجلی بھی آتی رہی جس پر کے ای کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے :):):):):)
 
زیک

مسافر
گاڑی کی فائننسنگ کے لیے کسی لیز کمپنی سے بھی چیک کر لیں، میرے خیال میں ان کا انٹرسٹ ریٹ کمرشل بینکوں سے کم ہوگا لیکن اس میں قباحت یہ ہے کہ گاڑی آپ کو خود رقم ادا کر کے خریدنی ہوگی اور لیز کمپنی بعد میں آپ کو رقم ری فنڈ کر ےگی اور پھر اپنی اقساط لیتے رہیں گے۔
یہ لیزنگ کا عجب طریقہ ہے۔ لیزنگ کمپنی گاڑی کی ملکیت ڈائریکٹ کیوں نہیں لیتی؟

لیزنگ کی میعاد کیا ہوتی ہے؟ اس عرصہ بعد بیلون پیمنٹ کرنی ہوتی ہے؟
 
زیک

مسافر

ماشاء اللہ کراچی میں بڑے عرصے بعد کھل کر برسے اور شکر ہے بجلی بھی آتی رہی جس پر کے ای کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے :):):):):)
ایک تصویر دیکھی تھی کراچی ڈیفنس کی سڑک کی جس سے بارش کا پتا چلا۔ کراچی میں بارش ہو تو وینس بن جاتا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
پاکستان ماشاءاللہ
84838488_105627111016005_2869662418634539008_n.jpg

سب سے اچھا پاکستان
Art
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ لیزنگ کا عجب طریقہ ہے۔ لیزنگ کمپنی گاڑی کی ملکیت ڈائریکٹ کیوں نہیں لیتی؟

لیزنگ کی میعاد کیا ہوتی ہے؟ اس عرصہ بعد بیلون پیمنٹ کرنی ہوتی ہے؟
ایسا کیوں کرتے ہیں ا س بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا۔ گاڑی کے لیے معیاد میرے خیال میں تین سے سات سال تک کی مدت ہوتی ہے اوراسی حساب سے سود سمیت رقم کی ماہانہ اقساط ادا کرنی پڑتی ہیں۔
 
سین خے

محفلین
سین خے
السلام علیکمُ
آپ کو کس گاڑی کے لیے لون چاہیے ہے ۔تھوڑی تفصیل بتا دیں معلومات اور نمبر دے دوں گی تاکہ آپ کے ساتھ جتنی رعائیت ہو سکے دی جائے پارٹی قرضے بینک بہت مہنگے دیتے ہیں۔میر ے اپنے بچوں میں بینکر ہیں۔ ریفرینس سے زیادہ سے زیادہ ڈسکاؤنٹ ملنا چاہیے۔ میری کوشش یہ ہوگی انشاء اللہ

جی ہم سوزوکی آلٹو لینا چاہ رہے ہیں یہ بارہ لاکھ کی ہے یا پھر استعمال شدہ ری کنڈیشنڈ آلٹو لینے کا ارادہ ہے اگر اسی رینج میں اچھی کنڈیشن میں مل گئی۔

:) آپ کی ریفرنسز کی generous offer کا بہت شکریہ لیکن اس کی ضرورت نہیں ہے۔ بس بینک کا نام بتا دیجئے کہ آپ کے خیال میں سب سے کم ریٹس کس کے یہاں ہیں۔ ویسے آنلائن کیلکولیٹرز سے جو ریٹ کیلکولیٹ کیا تھا عسکری والوں نے اس سے بہت زیادہ ریٹ بنا کر دیا ہے۔ اسلئے اگر آپ بینک کا نام بتا دیں گی تو آسانی ہو جائے گی۔
 
سین خے

محفلین
گاڑی کی فائننسنگ کے لیے کسی لیز کمپنی سے بھی چیک کر لیں، میرے خیال میں ان کا انٹرسٹ ریٹ کمرشل بینکوں سے کم ہوگا لیکن اس میں قباحت یہ ہے کہ گاڑی آپ کو خود رقم ادا کر کے خریدنی ہوگی اور لیز کمپنی بعد میں آپ کو رقم ری فنڈ کر ےگی اور پھر اپنی اقساط لیتے رہیں گے۔

لیز کمپنیز کے بارے میں یہاں شو روم والے زیادہ تر منع کر رہے ہیں کیونکہ ان کا لکہنا ہے بہت بار کسٹمرز کے ساتھ دھوکہ ہو جاتا ہے۔ سب کا کہنا یہ ہے کہ بینک سے ہی لون لیا جائے۔ میں اپنے طور پر لیز کمپنیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کروں گی۔ شائد کوئی اچھی کمپنی کا معلوم ہو جائے فی الحال تو سب نے ہمیں بینک سے لون کا ہی کہہ دیا ہے۔
 
Top