جاسمن بٹیا! سب سے پہلے تو ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمارے کلام کی تلاش میں آپ نے اتنی دردِ سری مول لی۔ دراصل ہمارے اشعار کے ناپید ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔ سب سے پہلے تو یہ کہ ہم اپنی ٹوٹی پھوٹی شاعری اصلاح سخن میں پوسٹ کرتے ہیں۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ ہم غزل کے شاعر نہیں، نظم کے شاعر ہیں۔گو ہم نے بہت سے شعراء کی غزلوں کی پیروڈیز لکھی ہیں لیکن انہیں بھی قصیدہ یا نظم کے انداز میں لکھا ہے ( پیروڈیز سے تو آپ یوں بھی شعر نہیں لے سکتیں).
بہرحال آپ کی شکایت بجا ہے اور گزشتہ سالوں میں اس کے تدارک کے لیے ہم نے کچھ اقدامات کیے ہیں۔
1. ہمارے پروفائل میں جاکر بک مارک دیکھیے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ اپنی تخلیقات کو بک مارک کر دیں۔
2. ہم نے اپنی تخلیقات کو تلاش کے قابل بنانے کے لیے ٹیگز بھی استعمال کرنے شروع کر دئیے ہیں۔ اگر آپ اردو محفل میں "محمد خلیل الرحمٰن" یا "خزینہ" کی تلاش کریں تو ہماری تخلیقات کی فہرست تک رسائی پاسکتی ہیں۔
3. ہماری کسی بھی نئی تخلیق پر جاکر ٹیگز دیکھیے اور وہاں "محمد خلیل الرحمٰن" یا "خزینہ" پر کلک کرکے بھی آپ اس فہرست تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔