جاسمن

لائبریرین
جب کسی شخص کو کوئی مصیبت پیش آئے (خواہ اپنے کسی عزیز کی موت سے یا کسی اور وجہ سے) تو اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھے:۔
اَللّٰھُمَّ أْجُرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاَخْلِفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا۔(مسلم)
(ترجمہ) یا اللہ! مجھے میری مصیبت میں اجر عطا فرمائیے اور مجھے اس کے بدلے کوئی بہتر چیز عطا فرمائیے۔

images.png

images-1.jpg

کوئی بتا سکتا ہے کہ اجرنی میں ج زیر کے ساتھ ہے یا پیش کے ساتھ؟
و اخلف میں ا پہ زبر ہے یا کچھ بھی نہیں(و خ کے ساتھ مل جائے گا اس طرح)
واخلف میں ل پیش کے ساتھ ہے یا زیر کے؟
 
الشفاء

اجرنی مختلف کتابوں میں ج پر زیر اور پیش دونوں کے ساتھ دیکھا گیا ہے، البتہ واخلف کی الف زبر اور ل زیر کے ساتھ ہی دیکھی ہے۔۔۔
 
جب کسی شخص کو کوئی مصیبت پیش آئے (خواہ اپنے کسی عزیز کی موت سے یا کسی اور وجہ سے) تو اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھے:۔
اَللّٰھُمَّ أْجُرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاَخْلِفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا۔(مسلم)
(ترجمہ) یا اللہ! مجھے میری مصیبت میں اجر عطا فرمائیے اور مجھے اس کے بدلے کوئی بہتر چیز عطا فرمائیے۔

images.png

images-1.jpg

کوئی بتا سکتا ہے کہ اجرنی میں ج زیر کے ساتھ ہے یا پیش کے ساتھ؟
و اخلف میں ا پہ زبر ہے یا کچھ بھی نہیں(و خ کے ساتھ مل جائے گا اس طرح)
واخلف میں ل پیش کے ساتھ ہے یا زیر کے؟
درست یہ ہے کہ ہمزہ پر جزم پڑھا جائے اور جیم پر پیش۔ جس کا معنی اجر دیجیے۔ ہمزہ کے زبر اور جیم کے زیر کے ساتھ پناہ دینے کے معنی میں آتا ہے (جیسے اللھم اَجِرنا من النار) جس کا یہاں کوئی محل نہیں۔
لیکن ہمزہ کے زبر اور جیم کے پیش کے ساتھ پڑھنا درست اور بامعنی تلفظ ہے ہی نہیں۔ غالباً یہ کسی کاتب کی مہربانی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج 6 ستمبر کا دن
یوم دفاع پاکستان
آج سے 55 سال قبل جب پاکستان نے اپنے سے چھ گنا بڑی طاقت کو ناکوں چنے چبوا کر اپنی طاقت کا لوہا منوایا۔

آئیے آج بھی اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں اور ان کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے لیے وہ کام کریں کہ ہمیں اپنے آپ پر فخر ہو کہ ہم نے اپنے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا۔

افواج پاکستان زندہ باد
پاکستان پایندہ باد
 
جاسمن

لائبریرین
درست یہ ہے کہ ہمزہ پر جزم پڑھا جائے اور جیم پر پیش۔ جس کا معنی اجر دیجیے۔ ہمزہ کے زبر اور جیم کے زیر کے ساتھ پناہ دینے کے معنی میں آتا ہے (جیسے اللھم اَجِرنا من النار) جس کا یہاں کوئی محل نہیں۔
لیکن ہمزہ کے زبر اور جیم کے پیش کے ساتھ پڑھنا درست اور بامعنی تلفظ ہے ہی نہیں۔ غالباً یہ کسی کاتب کی مہربانی ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ سب سے اوپر والی دعا درست ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
آج کل پاکستان کے نلکوں میں یہ کیمیکل (ڈائی ہائیڈروجن مونو آکسائیڈ) بہت زیادہ مقدار میں پایا جا رہا ہے، حکومتِ وقت کو ادھر بھی دھیان دینا چاہیئے!

119452155_1403817909823973_7267205985073831338_n.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
درست یہ ہے کہ ہمزہ پر جزم پڑھا جائے اور جیم پر پیش۔ جس کا معنی اجر دیجیے۔ ہمزہ کے زبر اور جیم کے زیر کے ساتھ پناہ دینے کے معنی میں آتا ہے (جیسے اللھم اَجِرنا من النار) جس کا یہاں کوئی محل نہیں۔
لیکن ہمزہ کے زبر اور جیم کے پیش کے ساتھ پڑھنا درست اور بامعنی تلفظ ہے ہی نہیں۔ غالباً یہ کسی کاتب کی مہربانی ہے۔

جزاک اللّہ خیرا کثیرا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ ڈائی ہائیڈروجن مونو آکسائیڈ ہے کیا اور اس کا مستقل استعمال جسم پر کیا اثر ڈال سکتا ہے:dont-know: ۔ اس کا کوئی تحقیقی جائزہ ؟
پوائنٹ نمبر 6 اضافی لگ رہا ہے۔ یہ ہر قسم کے پانی سے ہو گا اور کوئی ضرر رسانی کی بات نہیں لگتی ۔
 
دوستوں کو شاید "لطیفہ" زیادہ پسند نہیں آیا، یہ کیمیکل H2O یعنی ڈائی ہائیڈروجن مونو آکسائیڈ ہم سب کا پیارا پانی ہی ہے:
Dihydrogen monoxide parody - Wikipedia
اس ربط پر کچھ دلچسپ احوال تحریر کیے گئے ہیں جیسے:
۔امریکا میں دو ریڈیو اینکرز نے اپریل فول ڈے پر اعلان کر دیا کہ ان کے نلکوں میں ڈائی ہائیڈ۔۔۔۔ بہت زیادہ مقدار میں آ رہا ہے، پانی مہیا کرنے والی کمپنی کو مصیبت پڑ گئی اور دونوں "شیطانوں" کو کچھ دن کے لیے ریڈیو والوں نے معطل کر دیا۔
-فن لینڈ میں ایک سروے میں 49 فیصد لوگوں نے کہا کہ اس کیمیکل کی سپلائی فی الفور بند کر دینی چاہیئے۔
-بہت سے سیاستدان اس جھانسے میں آئے اور انہوں نے اس کیمیکل پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔
:)
 
تھوڑی سے ریسرچ کے بعد تھوڑی سی ہنسی آ ہی گئی تھی ۔
 
Top