محمد وارث

لائبریرین
بہت سے منتشر، پیچیدہ، پراگندہ، خوابیدہ، نادیدہ، نیم متصوفانہ، خام فلسفیانہ، افکارِ پریشاں کا حل قدرت نے ازدواج میں رکھا ہے، آزمودہ و مجرب نسخہ ہے سو آزمائش شرط ہے! :)
 
شمشاد

لائبریرین
بڑی ہمت ہے اس بندے کی۔ ویسے کیا اس نے کوئی منت مانی ہوئی تھی کہ میٹرک پاس کر کے ہی چھوڑنا ہے۔
 
بھارت کا 82 سالہ شخص شاید 47 مرتبہ میٹرک کا امتحان دے چکا ہے اور مسلسل فیل ہوتا رہا ہے۔ اب فیس بک اور ٹویٹر کے مطابق وہ بغیر امتحان دیے پاس ہے۔
https://www.google.com/amp/s/www.express.pk/story/537903/?amp=1

اب مارکشیٹ پر تین امتحانات کا ذکر کیا جانا چاہیئے
1۔ سالانہ
2۔ ضمنی
اور
3۔ کرونا
اور عین ممکن ہیں یہ صاحب بھی اسی امتحان میں پاس ہوئے ہوں جس میں کرونا نے پیپر دیئے، کرونا نے ہی پیپر لئے صرف نتیجہ طالب علموں کا آیا ہے۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
بڑی ہمت ہے اس بندے کی۔ ویسے کیا اس نے کوئی منت مانی ہوئی تھی کہ میٹرک پاس کر کے ہی چھوڑنا ہے۔

ان صاحب کا کہنا تھا کہ جب تک میٹرک پاس نہیں کر لیتا، شادی نہیں کروں گا۔ اور واقعی 47 مرتبہ امتحان دینے، فیل ہونے تک شادی نہیں کی۔ تازہ ترین اطلاع نہیں ہے۔:)
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک بچے کا کالج میں داخلہ، دوسرے کا یونیورسٹی میں، اس ہفتے نے مجھے تھکا کر بلکہ نچوڑ کر رکھ دیا، اس سے مصروف دن میں نے اپنی زندگی میں شاید ہی گزارے ہوں بلکہ کبھی اتنا تردد اپنے داخلوں کے وقت بھی نہیں کیا تھا، اللہ اللہ، ماں باپ ہونا بھی قیامت کا کام ہے! :)
 
شمشاد

لائبریرین
وارث بھائی بچوں کے لیے تو پھر کرنا ہی پڑے گا ناں۔
یہ کیا کم ہے کہ بچوں کو کالج اور یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایک بچے کا کالج میں داخلہ، دوسرے کا یونیورسٹی میں، اس ہفتے نے مجھے تھکا کر بلکہ نچوڑ کر رکھ دیا، اس سے مصروف دن میں نے اپنی زندگی میں شاید ہی گزارے ہوں بلکہ کبھی اتنا تردد اپنے داخلوں کے وقت بھی نہیں کیا تھا، اللہ اللہ، ماں باپ ہونا بھی قیامت کا کام ہے! :)
بھئی یہ تو بتائیے کہ میتھمیٹکس منتخب ہوئی یا قرعۂ فال الیکٹریکل کے نام نکلا ؟
 
محمد وارث

لائبریرین
بھئی یہ تو بتائیے کہ میتھمیٹکس منتخب ہوئی یا قرعۂ فال الیکٹریکل کے نام نکلا ؟
جی اُس نے بھی میری طرح دل کی نہیں سنی، الیکٹریکل منتخب کر لی۔ کل ان شاءاللہ یونیورسٹی ہوسٹل کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔ :)
 
آخری تدوین:

بابا-جی

محفلین
ایک بچے کا کالج میں داخلہ، دوسرے کا یونیورسٹی میں، اس ہفتے نے مجھے تھکا کر بلکہ نچوڑ کر رکھ دیا، اس سے مصروف دن میں نے اپنی زندگی میں شاید ہی گزارے ہوں بلکہ کبھی اتنا تردد اپنے داخلوں کے وقت بھی نہیں کیا تھا، اللہ اللہ، ماں باپ ہونا بھی قیامت کا کام ہے! :)
بچے خُوش ہو گئے ہوں گے، اَور کیا چاہیے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جی اُس نے بھی میری طرح دل کی نہیں سنی، الیکٹریکل منتخب کر لی۔ کل انشاءاللہ یونیورسٹی ہوسٹل کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔ :)
چلیے۔ ماشاءاللہ۔۔۔ اللہ تعالی ترقی کی رفتار بجلی کی طرح کرے اور خوب کامیابیاں سمیٹے۔
 
Top