گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اف خدایا ۔ کہاں وہ علم کے موتی، کہاں یہ سفاکیاں ۔ کیا ہو گیا بیٹا تمہیں ،
وہ تو کل کی بات تھی۔ آج نیا سورج طلوع ہوا ہے۔ بندہ خود سفاک نہ بنے تو لوگ اسے لقمہء تر سمجھ کر نگل جاتے ہیں۔ بس اسی لئے کینچلی بدلنی پڑی بظاہر ورنہ حقیقت میں تو کل ہی جیسے ہیں آج بھی۔ :rollingonthefloor:
 
سید عاطف علی

یاد ہے بیٹا میں نے کل کہا تمہارا کوئی علاج نہیں ۔ آج کہتا ہوں کہ کوئی کتنا ہی علاج کر بھی لے، تم پر کوئی فرق نہیں پڑنا ۔:rollingonthefloor:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یاد ہے بیٹا میں نے کل کہا تمہارا کوئی علاج نہیں ۔ آج کہتا ہوں کہ کوئی کتنا ہی علاج کر بھی لے، تم پر کوئی فرق نہیں پڑنا ۔:rollingonthefloor:
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بس ایک گواہ اور مل جائے جو آپ کی بات کی تصدیق کرے بلکہ آپ کی ہاں میں ہاں ملائے تو ہمیں چھوڑ آئیے گا پاگل خانے۔ مگر اس سے پہلے پاگل خانے کے منتظمین کے کہیں اور رہنے کا بندوبست کر لیجئیے گا ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بس اب پیچھے مت ہٹئیے گا عدنان بھائی۔ ہم نے سر پہ کفن باندھ لیا ہے۔
ہم تو کبھی بھی میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں پر کیا کریں کبھی کبھی کاپنیں ٹانگ جاتی ہیں اس لیے ہتھیار ڈالنے پڑتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم تو اسے لا علاج جانے ہیں بہنا

مطلب طبیب نے جواب آخردے ڈالا۔
طبیب کا تو بعد میں سوچیں گے۔ ابھی تو آپ سب مل کر ہمارے حوصلے پست کئے جا رہے ہیں۔ مگر گھبرانے والے ہم نہیں ہیں

ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو
تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم تو کبھی بھی میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں پر کیا کریں کبھی کبھی کاپنیں ٹانگ جاتی ہیں اس لیے ہتھیار ڈالنے پڑتے ہیں۔
اب تو ہمیں خود کو بھول کر پہلے آپ کی کیفیات پر غور کرنا پڑے گا عدنان بھائی ۔ یہ تو اچھی علامات نہیں ہیں۔
 
Top