گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھئی کیا خطرناک لڑکی ہو تم۔۔۔۔ پتہ نہیں پوچھ رہی ہو یا اُکسا رہی ہے ۔۔۔ :unsure:
ابھی پرچہ کٹوا دونگا ۔۔تحریک برائے اقدام قتل ۔۔وغیرہ کی دفعہ میں۔۔
ہمیں تو بس ایک ہی دفع کا معلوم ہے اور وہ ہے رفع دفع۔۔۔ آپ چاہے خطرناک بولیں یا خوفناک۔ چاہیں تو ہولناک بھی بول لیں مگر یاد رکھئیے گا کہ آپ کی پرچہ کٹوانے والی دھمکیاں ہمیں غمناک کر دیں گی۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہمیں تو بس ایک ہی دفع کا معلوم ہے اور وہ ہے رفع دفع۔۔۔ آپ چاہے خطرناک بولیں یا خوفناک۔ چاہیں تو ہولناک بھی بول لیں مگر یاد رکھئیے گا کہ آپ کی پرچہ کٹوانے والی دھمکیاں ہمیں غمناک کر دیں گی۔
جو مزا رفع دفعہ کرنے میں ہے وہ لڑنے میں کہاں !!!! بھیا بھی مذاق کر رہے ہیں بٹیا 🥰❤️🥰❤️🥰
 

محمداحمد

لائبریرین
شکر الحمداللہ۔
بُزدار صاحب آئے تھے تو بہاول پور کی سپیڈو بسیں لے گئے تھے، جن کا مجھے بہت غم تھا۔ الحمداللہ اب پرسوں اپنے شہر میں سپیڈو چلتی دیکھ کے بہت خوشی ہوئی۔ واپس آ گئی ہیں۔

یہ اسپیڈو کیا بلا ہے اور بزدار صاحب کو اس کے ساتھ کیا پرخاش تھی؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
Top