علی وقار

محفلین
غالبا زرعی ٹریکٹر کی دیکھ بھال پر کوئی پروگرام لگتا تھا۔
لان ٹریکٹر تو شائد پاکستان میں مستعمل نہیں۔
وہی والا پروگرام جس میں بتایا جاتا تھا کہ یہ ایک ٹریکٹر ہے، جس کے دو پہیے ہوتے ہیں، دو آگے ہوتے ہیں، دو پیچھے ہوتے ہیں، دو بڑے ہوتے ہیں، دو چھوٹے ہوتے ہیں۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آدھ ایکڑ ریل موئر کے لئے زیادہ ہے لیکن گیس والا پُش موئر کافی ہے۔ آجکل تو الیکٹرک موئر بھی اچھے ہیں
پٹرول سے چلنے والاٹریکٹر ہے۔ اتنی جگہ کے لئے بہت مناسب ہے زیک بھائی۔ دوسرا والا لان موئر بھی ہے اور وہ بھی پٹرول سے چلنے والا۔ مگر اسٹارٹ ڈوری کھینچ کر ہوتا ہے۔
الیکٹرک والا دیکھا تھا مارکیٹ مگر اسی مہینے جب بجلی کابل دیکھ کر دماغ کو زور کا جھٹکا دھیرے سے لگا تو ارادہ بدل دیا۔
معلوم نہیں کہ آپ کی طرف بجلی کے نرخ بڑھے یا نہیں مگر ہماری طرف دگنے ہو گئے ہیں پچھلے کچھ مہینوں سے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
وہی تو۔۔۔۔
زلزلے سے بڑھ کے خطرناک جھٹکے
چند سال قبل یہاں کوئی ٹیکس نہیں تھا ۔ پہلے پانچ فیصد لگا۔ ہر چیز ہر حتی کہ گروسری پر بھی ۔ پھر یہ ٹیکس پندرہ فیصد کر دیا ۔
غریب عوام پر کافی بوجھ پڑ گیا ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
لیکن بیٹا وہاں تو شاید مدتوں سے ہو گا نا، کچھ کم ہی سہی ۔
یہاں پر تو ٹیکس نام کی کوئی چڑیا پائی ہی نہیں جاتی تھی ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
چند سال قبل یہاں کوئی ٹیکس نہیں تھا ۔ پہلے پانچ فیصد لگا۔ ہر چیز ہر حتی کہ گروسری پر بھی ۔ پھر یہ ٹیکس پندرہ فیصد کر دیا ۔
غریب عوام پر کافی بوجھ پڑ گیا ۔
زیک بھائی واقعی یہاں کی غریب عوام اس سے بہت پریشان ہے ۔( نان نیٹو)۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن بیٹا وہاں تو شاید مدتوں سے ہو گا نا، کچھ کم ہی سہی ۔
یہاں پر تو ٹیکس نام کی کوئی چڑیا پائی ہی نہیں جاتی تھی ۔
جی ہے تو مدتوں سے مگر چیزوں کی قیمتیں ڈبل ٹرپل ہونے کے بعد سے زیادہ محسوس ہو رہا ہے۔ ککنگ آئل پچھلےڈیڑھ مہینے میں 11 کرون فی لٹر سے بڑھ کر 25 ہو گیا ہے۔ اور مزید یہ کہ تین لٹر سے زیادہ خرید بھی نہیں سکتے۔ اکثر ملتا ہی نہیں اسٹورز پر۔ پچھلے دنوں ایک گیدرنگ میں ہم سب نے یہی سوچا کہ آئندہ سے ایک دوسرے کو آئل ہی گفٹ کیا کریں گے۔
سو اسمارٹ نا؟
اور آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہ آئیڈیا کس کے دماغ میں آیا ہو گا۔ سب کدو کے بیجوں کا کمال ہے
 
زیک

مسافر
معلوم نہیں کہ آپ کی طرف بجلی کے نرخ بڑھے یا نہیں مگر ہماری طرف دگنے ہو گئے ہیں پچھلے کچھ مہینوں سے۔
بجلی کی قیمت میں کوئی زیادہ فرق نظر نہیں آیا۔ ہاں اس ماہ گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے پچھلے سالوں کے مقابلے میں بل زیادہ آیا۔
 
زیک

مسافر
اسی مہینے جب بجلی کابل دیکھ کر دماغ کو زور کا جھٹکا دھیرے سے لگا تو ارادہ بدل دیا۔
معلوم نہیں کہ آپ کی طرف بجلی کے نرخ بڑھے یا نہیں مگر ہماری طرف دگنے ہو گئے ہیں پچھلے کچھ مہینوں سے۔
کیوں؟ وہاں تو بہت کم بجلی فاسل فیولز سے بنتی ہے
 
Top