جاسمن

لائبریرین
IMG-20240717-183422.jpg
IMG-20240717-183445.jpg
IMG-20240717-183514.jpg
 

محمداحمد

لائبریرین
محفل سے چنیدہ چار اقتباسات۔ :)

ایک فارسی ناول پھر پڑھنا شروع کر دیا۔ رومانی ناول ہے۔:)

نہیں ایک اور ہے۔ یہ بھی ایک خاتون مصنفہ کا ہی ہے۔

اب ایک اور ناول پڑھنا شروع کر دیا ۔
یہ بھی رومانی داستان ہے لیکن کچھ کچھ سسپنس بھی۔
لیکن یہ مر دمصنف کا لکھا ہے ۔
مرتضی مودب پور۔

ایک مرتبہ میں نے اپنے شیخ سے شکایت کی کہ: میں نے ایک کتاب پڑھی لیکن مجھے اس میں سے کچھ بھی یاد نہیں رہا، چناں چہ انھوں نے مجھے ایک کھجور دی اور فرمایا: لو یہ چباؤ!
پھر مجھ سے پوچھا: کیا اب تم بڑے ہوگئے؟ میں نے کہا: نہیں، فرمایا: لیکن یہ کھجور تمھارے جسم میں گھل مل گئ، چناں چہ اس کا کچھ حصہ گوشت بنا، کچھ ہڈی، کچھ، پٹھا، کچھ کھال، کچھ بال کچھ ناخن اور مسام وغیرہ۔۔
تب میں نے جانا کہ جو کتاب بھی میں پڑھتا ہوں وہ تقسیم ہوجاتی ہے، چناں چہ اس کا کچھ حصہ میری لغت مضبوط کرتا ہے، کچھ میرا علم بڑھاتا ہے، کچھ اخلاق سنوارتا ہے، کچھ میرے لکھنے بولنے کے اسلوب کو ترقی دیتا ہے؛ اگرچہ میں اس کو محسوس نہیں کرپاتا۔

عاطف بھائی! آپ آج کل صرف رومانی کھجوریں ہی کھا رہے ہیں۔ :) :) :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
محفل سے چنیدہ چار اقتباسات۔ :)









عاطف بھائی! آپ آج کل صرف رومانی کھجوریں ہی کھا رہے ہیں۔ :) :) :)

محفل سے چنیدہ چار اقتباسات۔ :)









عاطف بھائی! آپ آج کل صرف رومانی کھجوریں ہی کھا رہے ہیں۔ :) :) :)
ایرانی اور رومانی کھجوریں لذیز ہیں ۔ :) :) :)
 

علی وقار

محفلین
محترمہ جاسمن اردو محفل فتح کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد۔

اور میرا جی کا ایک شعر بھی آپ کی نذر کیا جاتا ہے، خدا جانے، یہاں اس کا محل ہے یا نہ ہے۔

نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بُھول گیا
کیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا

image.jpg
 

سید عاطف علی

لائبریرین
محترمہ @جاسمن اردو محفل فتح کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد۔
یہ جاسمینی سیلاب آئے دن محفل کے تازہ ترین صفحے کے خس و خاشاک کو یونہی بہا لے جاتا ہے ۔
آپ نے شاید اس سیلاب کا تھپیڑا پہلی دفعہ کھایا اور بلبلا اٹھے ۔
 

جاسمن

لائبریرین
علی وقار ، سید عاطف علی ، محمداحمد
اردو محفل کھولو تو۔۔۔
لفظوں کے کھیل
الفاظ کا کھیل
فلاں لفظ کا کھیل
ورڈز کا کھیل
ورڈوں کا کھیل :D
دو لفظوں کا کھیل
تین لفظوں کا کھیل
۔۔۔
سو لفظوں کا کھیل
الف کا کھیل
ب کا کھیل
۔۔۔
ی کا کھیل
سیدھے لفظوں کا کھیل
الٹے لفظوں کا کھیل
دائیں سے بائیں لفظوں کا کھیل
بائیں سے دائیں لفظوں کا کھیل
اوپر سے نیچے لفظوں کا کھیل
نیچے سے اوپر لفظوں کا کھیل
ہوشیار لفظوں کا کھیل
سست لفظوں کا کھیل
شعری لفظوں کا کھیل
نثری لفظوں کا کھیل
اور وغیرہ وغیرہ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔
سو اسے آپ انتقام بھی سمجھ سکتے ہیں۔ :D
 
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
محترمہ جاسمن اردو محفل فتح کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد۔

اور میرا جی کا ایک شعر بھی آپ کی نذر کیا جاتا ہے، خدا جانے، یہاں اس کا محل ہے یا نہ ہے۔

نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بُھول گیا
کیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا

image.jpg
گُلِ یاسمیں کو جگانا پڑے گا
ان کے مقابلے پر بھی کوئی گُل ہی ہے
ویسے یہ دونوں نام ایک ہی پھول کے ہیں یا یاسمین اور جاسمن میں فرق ہے ؟؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کچھ روز پہلے ایک عربی آرٹیکل پڑھا جس میں انڈیا والے علاقے کو بھارت اور پاکستان والے علاقے کو ہند کہا گیا تھا۔ (ماضی کے حوالے سے)
نقشہ بھی یونہی دکھایا گیا تھا۔ زیک
 
Top