عثمان

محفلین
ماہانہ؟

یہ تو کچھ بھی نہیں۔ یہاں آئیں آپ کو پرائیویٹ سکولوں کی فیس دکھاتا ہوں۔ دس ہزار ڈالر سالانہ اور زیادہ
اگرچہ کچھ ایلیٹ پرائیوٹ سکول کینیڈا میں بھی ہیں لیکن پبلک سکول اتنے عمدہ ہیں کہ مجھے کبھی محسوس نہیں ہوا کہ پرائیوٹ سکول کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ میں خود بھی یہاں کے پبلک ہائی سکول میں پڑھ چکا ہوں۔ نصابی اور غیرنصابی دونوں ہی طرح کی سرگرمیوں کے لحاظ سے عمدہ تجربہ اور مشاہدہ ہے۔
امریکہ میں کچھ جگہوں پر پبلک سکولوں کے پست معیار کا سن رکھا ہے۔ کیا مسئلہ کچھ ریاستوں میں ہے یا عمومی ہے؟
 

زیک

مسافر
اگرچہ کچھ ایلیٹ پرائیوٹ سکول کینیڈا میں بھی ہیں لیکن پبلک سکول اتنے عمدہ ہیں کہ مجھے کبھی محسوس نہیں ہوا کہ پرائیوٹ سکول کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ میں خود بھی یہاں کے پبلک ہائی سکول میں پڑھ چکا ہوں۔ نصابی اور غیرنصابی دونوں ہی طرح کی سرگرمیوں کے لحاظ سے عمدہ تجربہ رہا۔
امریکہ میں پرائیویٹ سکول کئی طرح کے ہیں۔ سب سے عام مذہبی سکول ہیں۔ کچھ کا سٹینڈرڈ کافی اچھا ہے، کچھ کا برا۔ اکثر لوگ مذہب کی وجہ سے ایسے سکولوں میں بچے ڈالتے ہیں۔

دوسرے اونچے سٹینڈرڈ کے پرائیویٹ سکول۔ یہ عام طور سے بڑے شہروں میں پائے جاتے ہیں اور خوب مہنگے ہوتے ہیں۔

تیسرے چارٹر سکول۔ یہ پرائیویٹ گروپ یا کمپنیاں چلاتی ہیں لیکن مقامی پبلک سکول ڈسٹرکٹ کی فنڈنگ سے۔ کافی حد تک یہ پبلک سکولوں کی طرح ہوتے ہیں مگر کچھ تبدیلیوں کے ساتھ۔

پبلک سکولوں کا معیار مختلف جگہوں پر مختلف ہے۔ اکثر بہترین پبلک سکول suburbs میں پائے جاتے ہیں۔ مختلف ریاستوں میں مجموعی طور پر سکولوں کے سٹینڈرڈ میں فرق ہے۔ میساچوسیٹس کے سکول شاید اوورآل بہترین ہیں۔
 
‏تحفہ صرف چیزوں کی صورت دیدہ زیب ڈبوں یا لفافوں میں پیک کرکے ہی نہیں دیا جاتا بلکہ آپکے وہ الفاظ بھی تحفہ ہوتے ہیں جو دوسروں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں ۔نیک آدمی جب علم سیکھتا ہے تو انکساری سے جھک جاتاہےاور بدفطرت جب علم سیکھتاہے توتکبرسے اکڑجاتاہے۔دل میں اترنے کےلیے سیڑھیوں کی نہیں بلکہ اچھے اخلاق کی ضرورت ہوتی ہے۔اچھا اخلاق اور اچھے الفاظ ہی ہماری پہچان ہونی چاہئے ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یعنی پلے گروپ، پھر کنڈرگارٹن اور پھر فرسٹ گریڈ؟
کلاس ون سے پہلے تین کلاسز ہیں:

پلے گروپ (یا پری نرسری)
نرسری
کے جی
اور پھر فرسٹ گریڈ

پلے گروپ میں تین سے ساڑھے تین سال کے بچوں کو داخل کرتے ہیں، کلاس ون تک جاتے جاتے وہ چھ اور سات سال کی عمر کےہوتے ہیں اسی لیے آج کل میڑک عام طور سولہ سے سترہ سال کے بچے کرتے ہیں۔

میں نے دو بچوں کو نرسری میں داخل کروایا تھا اور ایک کو پلے گروپ میں۔ مدتوں کے بعد ایک نے میڑک کیا ہے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
ہمارے بہاولپور میں اے پی ایس سے زیادہ سٹی سکول کی فیس ہے اور سب سے زیادہ صادق پبلک سکول کی۔ نیز ان سکولوں کے دیگر خرچے بھی بہت زیادہ ہیں۔ ہر سکول کا دیگر خرچہ اُس کی فیس کی طرح بڑھتا ہے۔
ہر شہر میں عام طور پر ایسے ہی ہے۔ دی سٹی اسکول کی فیس سب سے زیادہ ہے یا اسی طرح کے دوسرے پرائیوٹ اسکولوں کی۔ اے پی ایس کو میڈیم رینج کی فیس میں رکھ سکتےہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
احمد ندیم قاسمی کا یوم وفات
کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاوں گا
میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاوں گا
اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔جنت الفردوس میں جگہ دے۔ان کی قبر کو روشن،ہوادار،کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ان کے لواحقین کو ہر طرح سے کشائش،آسانیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستانیو! اب یہ بھی ہمیں جرمن بتائیں گے۔

مارٹن کوبلر زندہ باد

اللہ مادر ملت جناب فاطمہ جناح کی مغفرت فرمائے۔جنت الفردوس میں جگہ دے۔ان کی قبر کو روشن،ہوادار،کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ان کے متعلقین کو ہر طرح سے کشائش،آسانیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔آمین!
 
Top