نیرنگ خیال

لائبریرین
"میرا کیفیت نامہ" مقفل کر دیا گیا۔ پورے ایک سال بعد۔
یہ دھاگہ اِس لحاظ سے اچھا رہا کہ تفصیلی کیفیت کا تذکرہ ہوجاتا تھا۔
بہرحال ایک نیا دھاگہ کھولا ہے۔
آئیں باتیں کریں۔
جس طرح جماعتیں پابندی لگنے کے بعد نئے نام سے رجسٹر ہوجاتی ہیں۔ ویسا ہی دھاگا نکلا یہ تو۔ ;):ROFLMAO:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آج ایک کام سے محفل کھولی ہے۔
ایک دوست کو مجھ سے ایک مضمون لکھوانا ہے ۔
"ایک ایسا واقعہ جس نے مجھے اردو زبان سے محبت پہ مجبور کر دیا۔
مہربانی فرما کے میری مدد کریں۔
اس مدد کی ابھی بھی ضرورت ہے؟

بات یہ ہے دوستو! کہ میں نے جب بھی زبان سے محبت کی مجھے امیر خسرو ہی کی یاد آئی ہے ہمیشہ۔ مگر کیا کروں بات پر واں زبان کٹتی ہے۔ خیر ہوا یہ کہ کسی نہ کسی زبان سے محبت کرنی تھی تو میں نے اردو کا ہی انتخاب کیا۔ وجہ یہ نہیں تھی کہ مجھے اردو بہت اچھی آتی تھی۔ اور نہ ہی یہ وجہ تھی کہ یہ زبان محبوب بھی تھی۔ بلکہ وجہ صرف اور صرف یہ تھی کہ یہ انٹرنیٹ پر واحد زبان ہے جس میں نہ املا کی کوئی جانچ پرکھ کی ضرورت ہے اور نہ ہی زبان و بیاں کی۔ جیسے چاہو جملوں کی ٹانگ مروڑو بلکہ توڑو۔ اور اپاہج کر کے پھینک دو۔ اور اگر یہی کام دو سطروں میں کر لو تو واہ واہ کے ڈونگرے بھی سمیٹ لو۔ اللہ اللہ۔ اب خود ہی بتائیے ایسی زبان سے کون کافر محبت نہ کرے گا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کو محفل کے منور ظریف کا خطاب کیوں نہ دیا جائے!
ادھر ہم آپ کے لیے مضامین لکھ رہے ہیں۔ مدد کر رہے ہیں بغیر کسی فیس کے۔ ادھر ہم کو خطابات دیے جا رہے ہیں۔o_O لو وہ بھی کہہ رہے ہیں یہ منور ظریف ہے۔ یہ جانتا اگر تو لٹاتا نہ مضموں کو میں۔ اتنا سنجیدہ مضموں لکھا تھا۔ :cry:
 

جاسمن

لائبریرین
ادھر ہم آپ کے لیے مضامین لکھ رہے ہیں۔ مدد کر رہے ہیں بغیر کسی فیس کے۔ ادھر ہم کو خطابات دیے جا رہے ہیں۔o_O لو وہ بھی کہہ رہے ہیں یہ منور ظریف ہے۔ یہ جانتا اگر تو لٹاتا نہ مضموں کو میں۔ اتنا سنجیدہ مضموں لکھا تھا۔ :cry:
کدھر ہے کہاں ہے؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
السلام علیکم۔
آپ کو معلوم ہےکہ ایسے مضامین خیالی ہوتے ہیں۔ سب فرض کی ہوئی باتیں ہوتی ہیں۔ بہرحال میرے ذہن میں یہ آرہا ہے کہ افریقہ کے کسی ملک کی سیر پہ نکلے ایک گروہ کے ساتھ ایک حادثہ پیش آتا ہے۔ اُن کی کشتی طوفان کے باعث اُلٹ جاتی ہے۔ ہیرو کسی طرح بچ کے ایک ساحل پہ بے ہوش ملتا ہے ایک قبیلہ والوں کو۔ وہاں اُسے ایک طویل عرصہ بتانا پڑتا ہے۔ انجان لوگ،انجان بولی،طورطریقے۔ اُسے خاصی مشکلات پیش آتی ہیںوغیرہ۔ خواب میں کبھی اُس کی ملاقات بابائے اردو سے ہوتی ہے کبھی علامہ اقبال سے ۔بڑے عرصہ بعد اُس کی ملاقات قبیلہ کے ایک بہت ہوڑھے شخص سے ہوتی ہے جو الگ تھلگ زندگی گذار رہا ہوتا ہے۔ وہ زیادہ تر خاموش رہتا ہے لیکن ایک دن ہیرو سے ملاقات میں جب ہیرو کے منہ سے کسی بات پہ اردو کا ایک جملہ(کوئی زبردست جملہ بتائیں)نکلتا ہے تو بوڑھا شخص بھی اردو میں جواب (جواب بھی بتائیں) دیتا ہے۔
اُس وقت ہیرو کی کیفیات دکھانی ہیں اردو کے بارے میں۔ پھر اُس کے گروہ کے ساتھی اُس کا کھوج لگا لیتے ہیں۔ وہ اپنے وطن آتا ہے اور اردو کی ترویج کرتا ہے۔
تسی مضموں لکھنا سی۔ فلم لکھن ٹر پئے او۔ :biggrin:
 
Top