جاسمن

لائبریرین
میرے تو ہر ماہ لکی ڈرا میں انعام بہت نکلتے ہیں.:p جولائی میں 'جیتو پاکستان' میں نکلا تھا. میں نے گھرکا تو آگے سے وہ نمائندہ صاحب سینئیر بن کر غصہ کرنے لگے اور میں نے ہر بر کی طرح اس بار بھی کہا کہ آپ رکھ لیں! (میں نے کونسا کمایا ہے جو مجھے فکر ہو کہ سچ جھوٹ کیا ہے!)

میرے بے نظیر انکم والے پچیس تیس ہزار والے تو کئی بار نکلے ہیں۔
 
سین خے

محفلین
خواتین کے لئے ایک بہت ہی تکلیف دہ اور سخت آزمائش ہوتی ہے جب
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
شادی میں شرکت کرنی ہو اور نزلہ زکام ہو جائے :cry::cry::cry: میک اپ اور ٹشو :unsure: توبہ توبہ! :cry2::cry2::cry2:
 
محمد وارث

لائبریرین
اپنی تو "فوجیانہ" زندگی شروع ہو گئی پھر سے: صبح ساڑھے پانچ سے چھ کے درمیان اُٹھ جاؤ، سوا سات بچوں کو اسکول چھوڑو، ساڑھے سات (بقول بیوی صفائی ٹائم) دفتر پہنچ جاؤ۔ رات نو سے دس کے درمیان سو جاؤ اور سارا ہفتہ ہفتے والے دن کا انتظار کرو، اللہ اللہ۔
 
زیک

مسافر

جولائی میں بچوں کا سکول؟
 
جہاں معاف‏ کرنے سے خوشگوار اور اچھائی کا امکان ہو، وہاں بدلہ لینا ظلم ہے ۔اپنے دل کو ہرے ‏بھرے درخت کی مانند بنا‏ کر رکھیں ،سکون ، امن‏ اور‏ پیار ‏کے پرندے خود‏ ہی اس‎ پر آ بیٹھیں گے ۔
 
زیک

مسافر
یہاں نویں اور دسویں کے بچوں کا سمر کیمپ وسط جولائی میں شروع ہو جاتا ہے۔ چھوٹا بیٹا نویں میں ہے سو مصیبت پڑ گئی ہے۔ :)
بیچارے بچے۔

میری بیٹی بھی اگلے ماہ نویں میں جا رہی ہے تو بیگم نے مجھے کہہ دیا ہے کہ اچھے کالج نہ گئی تو سارا قصور تمہارا۔ سوچ رہا ہوں کچھ کروں۔ کوئی ٹپس؟
 
محمد وارث

لائبریرین
بیچارے بچے۔

میری بیٹی بھی اگلے ماہ نویں میں جا رہی ہے تو بیگم نے مجھے کہہ دیا ہے کہ اچھے کالج نہ گئی تو سارا قصور تمہارا۔ سوچ رہا ہوں کچھ کروں۔ کوئی ٹپس؟
آپ کو تو خیر میں کیا ٹپ دوں، آپ کی بیٹی کے لیے دعا گو ہوں۔ :)
 
Top