عثمان

محفلین
پٹرول کے معاملے میں سب کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اپنا دکھ مشترکہ جو ہے۔ گاڑی میں تو جو پٹرول استعمال ہونا ہے وہ تو ہونا ہے۔ اس سے بڑا دکھ یہ ہے کہ ہماری گھاس کاٹنے والی مشین بھی پٹرول سے چلتی ہے۔ ایک نیا سیاپا۔ اوپر سے آئے دن بلکہ دن میں ہونے والی بارشوں کی بدولت گھاس بہت جلدی بڑھ رہی ہے۔ بارش نہ ہونے کی دعا بھی نہیں کر سکتے کیونکہ پسندیدہ موسم جو ٹہرا۔ بار بار خیال آرہا ہے کہ چند بکریاں پال لیں تو گھاس چرنے یعنی کاٹنے کے جھنجھٹ سے جان چھوٹے۔
کسی کے پاس بہتر یا بہترین مشورہ ہو تو دینے سے مت گھبرائیے ۔ دعائیں دیں گے ٹنوں کے حساب سے۔ بلکہ فی لٹر پٹرول بچت پر 13 کلو دعائیں۔
لان مؤر میں تو بہت کم گیس ڈلتی ہے۔
 
Top